وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ کی ایران کو بڑی دھمکی: "منگل پاور پلانٹ اور پل کا دن ہوگا"، معاہدہ نہ ہوا تو تباہی کا انتباہ

W
Web Desk
5 اپریل، 2026
ٹرمپ کی ایران کو بڑی دھمکی: "منگل پاور پلانٹ اور پل کا دن ہوگا"، معاہدہ نہ ہوا تو تباہی کا انتباہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا، معاہدہ نہ ہونے پر پاور پلانٹس، پلوں اور تیل پر قبضے کی دھمکی

(واشنگٹن ڈی سی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران معاہدہ کرنے میں ناکام رہا تو منگل کو ایران میں "پاور پلانٹ اور پل کا دن" ہوگا اور بڑے پیمانے پر کارروائی کی جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل" پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کا ایک اچھا موقع موجود ہے، تاہم اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران میں بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پیر کو ایران کے ساتھ معاہدے کا امکان موجود ہے، لیکن اگر ایران نے جلد فیصلہ نہ کیا تو وہ "سب کچھ اڑانے" اور ایرانی تیل پر قبضہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران معاہدہ کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے تو پھر ایران بھر میں پلوں اور پاور پلانٹس کو گرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔

اس سے قبل امریکی صدر نے ایران کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے پہلے ہی مہلت دی جا چکی ہے اور وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے مقررہ وقت میں اقدامات نہ کیے تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ پہلے بھی ایران کو کئی بار دھمکیاں دے چکا ہے، تاہم ثالثی کی کوششوں کے باعث ان میں توسیع کی جاتی رہی ہے۔

دوسری جانب عالمی سطح پر اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھنے سے عالمی تیل منڈی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 اپریل، 2026 کو 04:46 PM

آخری تدوین: 5 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی
امریکا

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی

امریکا نے ویزا قوانین مزید سخت کرتے ہوئے 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ کی نئی شرط عائد کر دی۔ نیا قانون 3 اگست سے نافذ ہوگا اور B-1 و B-2 ویزا درخواست گزار اس سے متاثر ہوں گے

Web Desk2 اگست، 2026
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا نے شہریوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی
امریکا

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا نے شہریوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی

امریکا نے کویت، سعودی عرب، قطر، بحرین، مصر، اردن اور متحدہ عرب امارات میں موجود اپنے شہریوں کو بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باعث انخلا پر غور کرنے یا فوری روانگی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی

Web Desk2 اگست، 2026
ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کر دیا، معاہدے کی امید ظاہر
تازہ ترین

ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کر دیا، معاہدے کی امید ظاہر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر مجوزہ حملہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اگر ایران کے ساتھ جلد معاہدہ ہو گیا تو فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی

Web Desk2 اگست، 2026