وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ کی ایران کو آج رات بڑی فوجی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ

W
Web Desk
11 جون، 2026
ٹرمپ کی ایران کو آج رات بڑی فوجی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
international seerat conference

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت فوجی کارروائی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا آج رات ایران کو سخت نشانہ بنائے گا۔ ٹرمپ نے ایران کی عسکری صلاحیتوں اور تیل تنصیبات سے متعلق بھی اہم دعوے کیے ہیں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ امریکا آج رات ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کر سکتا ہے، جبکہ مستقبل قریب میں ایران کی اہم تیل تنصیبات پر کنٹرول حاصل کرنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحری، فضائی اور دفاعی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔ ان کے مطابق ایران کی بحریہ، فضائیہ، ریڈار نظام، فضائی دفاع اور دیگر اہم عسکری تنصیبات اب مؤثر انداز میں کام کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا مستقبل قریب میں جزیرہ خارگ سمیت ایران کے اہم تیل انفراسٹرکچر مقامات کا کنٹرول سنبھال سکتا ہے، جس کے بعد ایران کی تیل اور گیس مارکیٹ کے انتظام و انصرام میں بھی امریکا اہم کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں ہوگا۔

امریکی صدر نے اپنے بیان میں وینزویلا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح امریکا نے وہاں توانائی کے شعبے میں اقدامات کیے اور وہ دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئے، اسی طرز کا ماڈل ایران کے حوالے سے بھی اپنایا جا سکتا ہے۔

ٹرمپ کے اس بیان کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ دفاعی اور سفارتی ماہرین کے مطابق اگر امریکا نے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کی تو اس کے اثرات نہ صرف خطے بلکہ عالمی توانائی منڈیوں پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

تاہم ایران کی جانب سے تاحال صدر ٹرمپ کے تازہ بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ عالمی برادری خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 جون، 2026 کو 02:10 PM

آخری تدوین: 11 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  CNN سمیت 3 میڈیا اداروں کے وائٹ ہاؤس داخلے پر پابندی
امریکا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے CNN سمیت 3 میڈیا اداروں کے وائٹ ہاؤس داخلے پر پابندی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے CNN، MSNBC اور Politico کے نمائندوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ ٹرمپ نے میڈیا اداروں پر انتظامیہ کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام عائد کیا اور مزید اداروں پر پابندی کا عندیہ دے دیا

Web Desk19 ستمبر، 2026
امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری
امریکا

امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری

امریکا نے ایرانی اعلیٰ حکام کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ایرانی وفد امریکا کا سفر کرسکے گا تاہم سفری پابندیاں برقرار رہیں گی اور امریکی پالیسی کے تحت وفد کو لگژری و دیگر اشیا کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی

Web Desk18 ستمبر، 2026
امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14 ماہ قید
تازہ ترین

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14 ماہ قید

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے انتھونی جیمز کازمیرزک کو ایک سال دو ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ ملزم نے مئی میں جرم قبول کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ اس نے الہان عمر کے سیاسی خیالات سے اختلاف کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا۔ عدالت میں ملزم نے معذرت بھی کی

Web Desk18 ستمبر، 2026