وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ٹرمپ کی ایران کو وارننگ، آبنائے ہرمز سے متعلق غلط معلومات پر مذاکرات ختم کرنے کی دھمکی

W
Web Desk
24 جون، 2026
ٹرمپ کی ایران کو وارننگ، آبنائے ہرمز سے متعلق غلط معلومات پر مذاکرات ختم کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس اور انشورنس فیس سے متعلق ایران کی معلومات غلط ثابت ہوئیں تو امریکا ایران مذاکرات فوری طور پر ختم کر دیے جائیں گے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز میں جہازوں سے ٹول ٹیکس یا انشورنس فیس وصول نہ کیے جانے کے حوالے سے ایران کی فراہم کردہ معلومات غلط ثابت ہوئیں تو امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات فوری طور پر ختم کر دیے جائیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے امریکا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے نہ کوئی ٹول ٹیکس لیا جا رہا ہے اور نہ ہی اضافی انشورنس فیس وصول کی جا رہی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ واشنگٹن اس معلومات کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور اگر حقائق اس کے برعکس سامنے آئے تو دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی رابطے اور مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کے بعض منجمد فنڈز مکمل طور پر امریکی کنٹرول میں ہیں اور ان فنڈز کو امریکی کسانوں کو ادائیگیوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران ان فنڈز کے ذریعے امریکا سے مکئی، گندم، سویابین اور دیگر غذائی اجناس خرید سکتا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ایران کو خوراک کی اشد ضرورت ہے اور یہ خریداری امریکی زرعی شعبے کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگی۔

امریکی صدر کے اس بیان کو خطے میں جاری کشیدگی اور ایران امریکا تعلقات کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق کسی بھی تنازع کے عالمی توانائی منڈیوں اور بین الاقوامی تجارت پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 جون، 2026 کو 03:10 PM

آخری تدوین: 24 جون، 2026

متعلقہ مضامین

شی جن پنگ کا امریکا اور ایران سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپسی کا مطالبہ
امریکا

شی جن پنگ کا امریکا اور ایران سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپسی کا مطالبہ

چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں امریکا اور ایران پر مذاکرات کی طرف واپسی اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی بنیاد پر جامع معاہدے پر زور دیا

Web Desk25 ستمبر، 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، علاقائی کشیدگی میں کمی اور سفارت کاری پر زور
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، علاقائی کشیدگی میں کمی اور سفارت کاری پر زور

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی نیویارک میں ملاقات، پاک ایران تعلقات، علاقائی صورتحال، کشیدگی میں کمی اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر پیش رفت سمیت اہم امور پر گفتگوکی

Web Desk25 ستمبر، 2026
پنو کا دعویٰ: 2047 تک بھارت نو ٹکڑوں میں بٹ جائے گا
امریکا

پنو کا دعویٰ: 2047 تک بھارت نو ٹکڑوں میں بٹ جائے گا

خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنو نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت 2047 تک نو حصوں میں تقسیم ہو جائے گا۔ نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو میں پنو نے سکھ ریفرنڈم، خالصتان تحریک، بھارت پر دہشت گردی کے الزامات اور مبینہ قتل کی سازش سے متعلق امریکی مقدمے پر بھی گفتگو کی

محمد نعیم اختر24 ستمبر، 2026