وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

صدر ٹرمپ آج سچویشن روم اجلاس میں ایران کی جنگ بندی تجاویز کا جائزہ لیں گے,برطانوی اخبار

W
Web Desk
27 اپریل، 2026
صدر ٹرمپ آج سچویشن روم اجلاس میں ایران کی جنگ بندی تجاویز کا جائزہ لیں گے,برطانوی اخبار

صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ایران کی جنگ بندی تجاویز کا جائزہ لیں گے، برطانوی اخبار کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کی ہے جبکہ امریکا نے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

واشنگٹن:صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں ایران کی جانب سے جنگ بندی سے متعلق پیش کی گئی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

برطانوی اخبار کے مطابق ایرانی تجاویز پاکستانی ذرائع کے ذریعے امریکا کو موصول ہو چکی ہیں، جبکہ ان تجاویز پر آج صدر ٹرمپ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی مشاورت متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ میں قائم انٹیلی جنس کمپلیکس میں ہوگا، جہاں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی سے متعلق اہم ٹیمیں شریک ہوں گی۔

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق مذاکرات کو مؤخر کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کی ہے، جسے امریکی حکام انتہائی اہم سفارتی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکا نے تاحال ایرانی تجاویز پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، تاہم آج ہونے والا اجلاس آئندہ سفارتی سمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے محتاط مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہایت اہم اور حساس سفارتی معاملات ہیں، امریکا میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کرے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 اپریل، 2026 کو 03:16 PM

آخری تدوین: 27 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

ایران کے خلاف امریکی جنگ پر کتنے اخراجات؟
امریکا

ایران کے خلاف امریکی جنگ پر کتنے اخراجات؟

ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں پر بھاری اخراجات کی بحث دوبارہ شروع۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ کا مالی بوجھ امریکی ٹیکس دہندگان پر زیادہ نہیں پڑ رہا

محمد نعیم اختر31 اکتوبر، 2026
امریکی اپیلز کورٹ کا ٹرمپ انتظامیہ کو بڑا دھچکا، 20 ہزار ووٹرز کے بیلٹس روکنے کی درخواست مسترد
امریکا

امریکی اپیلز کورٹ کا ٹرمپ انتظامیہ کو بڑا دھچکا، 20 ہزار ووٹرز کے بیلٹس روکنے کی درخواست مسترد

امریکی وفاقی اپیلز کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی کیلیفورنیا میں 20 ہزار سے زائد ووٹرز کے میل اِن بیلٹس روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔ 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل اہم عدالتی فیصلہ سامنے آگیا

محمد نعیم اختر31 اکتوبر، 2026
ٹرمپ ایران کے ساتھ تنازع کو لامتناہی جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے: جے ڈی وینس
امریکا

ٹرمپ ایران کے ساتھ تنازع کو لامتناہی جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے: جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ فوجی تنازع کو لامتناہی جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔ فورٹ ورتھ میں ووٹرز سے گفتگو کے دوران امریکی فوجی پالیسی کا دفاع کیا

Web Desk30 اکتوبر، 2026