وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

وینزویلا میں طاقتور زلزلوں سے تباہی، 188 افراد ہلاک، 1500 سے زائد زخمی

W
Web Desk
26 جون، 2026
وینزویلا میں طاقتور زلزلوں سے تباہی، 188 افراد ہلاک، 1500 سے زائد زخمی

وینزویلا میں 7.1 اور 7.5 شدت کے زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ 188 افراد ہلاک، 1500 سے زائد زخمی، متعدد عمارتیں منہدم، مرکزی ایئرپورٹ بند جبکہ ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

(کراکس) وینزویلا میں یکے بعد دیگرے آنے والے 7.1 اور 7.5 شدت کے طاقتور زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں اب تک 188 افراد ہلاک اور 1500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلوں سے متعدد رہائشی اور تجارتی عمارتیں منہدم ہو گئیں، جن میں ایک 22 منزلہ عمارت بھی شامل ہے۔ خوفزدہ شہری گھروں اور عمارتوں سے نکل کر کھلے مقامات پر جمع ہو گئے، جبکہ حکام نے فوری طور پر سونامی وارننگ جاری کرتے ہوئے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔

زلزلے کے باعث اسکول، ٹرین سروس اور دیگر عوامی خدمات عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں، جبکہ امدادی اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

امریکی جیولوجیکل ماہرین کے مطابق زلزلے کا مرکز دارالحکومت کراکس سے تقریباً 284 کلومیٹر مشرق میں تھا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ تباہی کے حجم کے پیش نظر ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

دریں اثنا، وینزویلا کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے مائیکیتیا کو زلزلے سے ہونے والے شدید نقصان کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے قومی ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایئرپورٹ کے ٹرمینل کو نمایاں نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث پروازوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے اثرات خطے کے دیگر ممالک اور امریکی ریاست کیلیفورنیا تک محسوس کیے گئے، جہاں بعض علاقوں میں جھٹکوں کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ شمالی کیلیفورنیا میں تقریباً 10 لاکھ افراد کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شمالی جاپان میں بھی 6.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو تک محسوس کیے گئے۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز ایواتی کے ساحلی علاقے میں 50 کلومیٹر گہرائی میں تھا، جبکہ وزیر دفاع نے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ادھر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے وینزویلا میں زلزلے سے ہونے والی جانی و مالی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور امدادی سرگرمیوں کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 جون، 2026 کو 03:35 AM

آخری تدوین: 26 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 پی ٹی آئی واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ ؟ وفاقی وزرا
تازہ ترین

پی ٹی آئی واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ ؟ وفاقی وزرا

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی اور خیبرپختونخوا حکومت پر دہشتگردی کے معاملے میں سخت سوالات اٹھا دیے۔ وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ افغانستان سے دہشتگردوں کی تشکیلیں پاکستان آ رہی ہیں اور دہشتگرد ڈالرز کے عوض کارروائیاں کرتے ہیں

Web Desk28 ستمبر، 2026
نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات
تازہ ترین

نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات

رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ابوظہبی کا اچانک دورہ کیا اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی، دونوں حکومتوں کی جانب سے فوری تصدیق نہیں کی گئی

Web Desk28 ستمبر، 2026
اے آئی خطرہ ہے، اس پر فوری طور پر قابو پانا ہوگا، بل گیٹس نے خبردار کردیا
تازہ ترین

اے آئی خطرہ ہے، اس پر فوری طور پر قابو پانا ہوگا، بل گیٹس نے خبردار کردیا

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آئی کے ذریعے فراڈ، بجلی کے نظام میں خلل اور بینک اکاؤنٹس ہیک کیے جاسکتے ہیں

Web Desk28 ستمبر، 2026