وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا بڑا اپ سیٹ، ایکواڈور نے جرمنی کو 1-2 سے شکست دے دی

W
Web Desk
26 جون، 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا بڑا اپ سیٹ، ایکواڈور نے جرمنی کو 1-2 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایکواڈور نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے جرمنی کو 1-2 سے شکست دے دی۔ گونزالو پلاٹا کے فیصلہ کن گول کی بدولت ایکواڈور نے بہترین تیسرے نمبر کی ٹیموں میں شامل ہو کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایک بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا، جہاں ایکواڈور نے چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمنی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے دی۔

میچ کا آغاز جرمنی کے لیے شاندار رہا اور دوسرے ہی منٹ میں لیروئے سانی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ تاہم ایکواڈور نے جلد ہی کم بیک کرتے ہوئے نیلسن انگولو کے گول کی بدولت مقابلہ برابر کر دیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ جاری رہا، لیکن 77ویں منٹ میں گونزالو پلاٹا نے فیصلہ کن گول اسکور کرکے ایکواڈور کو 1-2 کی یادگار فتح دلا دی۔

اس کامیابی کے بعد ایکواڈور بہترین تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیموں میں شامل ہو کر ورلڈ کپ کے آخری 32 مرحلے (ناک آؤٹ راؤنڈ) کے لیے کوالیفائی کر گیا۔

دوسری جانب اسی گروپ کے ایک اور میچ میں آئیوری کوسٹ نے کیوراساؤ کو 0-2 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی جگہ یقینی بنا لی، جبکہ جرمنی کی شکست ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 جون، 2026 کو 04:16 AM

آخری تدوین: 26 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس
تازہ ترین

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی معاونت، مشترکہ دفاع اور معاہدے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔ نیویارک میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات میں بھی اجلاس کی تیاریوں اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk25 ستمبر، 2026
غزہ میں ڈرون دھماکا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
تازہ ترین

غزہ میں ڈرون دھماکا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

شمالی غزہ میں فوجی چوکی کے اندر ڈرون گر کر تباہ ہونے کے بعد دھماکا، اسرائیلی فوج کے مطابق 2 فوجی ہلاک ہوگئے

Web Desk25 ستمبر، 2026
فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ وہ جنگ ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں: ایرانی صدر
تازہ ترین

فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ وہ جنگ ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ مسائل بات چیت سے حل ہوسکتے ہیں تو جنگ کی ضرورت نہیں، ایران اسلام آباد مفاہمی یادداشت کے تحت آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے

Web Desk25 ستمبر، 2026