وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

9 مئی کیس: 2023 سے روپوش سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار

W
Web Desk
6 ستمبر، 2026
9 مئی کیس: 2023 سے روپوش سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار
international seerat conference

9 مئی کیس میں بڑی پیش رفت، سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر گرفتار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو لاہور کے آر اے بازار کے قریب ایک دوست کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ حماد اظہر 9 مئی کے 50 سے زائد مقدمات میں نامزد ہیں اور عدالت نے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے

لاہور پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو لاہور کے علاقے آر اے بازار کے قریب ایک دوست کے گھر سے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد انہیں لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں نامزد ہیں۔ وہ 9 مئی 2023 سے پولیس کو مطلوب اور اشتہاری قرار دیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق حماد اظہر اپنے والد کے انتقال کے موقع پر منظر عام پر آئے تھے، تاہم اس کے بعد دوبارہ روپوش ہوگئے تھے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدم پیشی کے باعث حماد اظہر کو اشتہاری قرار دے رکھا تھا جبکہ عدالت کی جانب سے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتاری کے بعد حماد اظہر کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ 9 مئی سے متعلق 50 سے زائد مقدمات میں نامزد ملزم ہیں۔

حماد اظہر نے گرفتاری سے قبل لاہور اور پشاور ہائی کورٹس سے حفاظتی ضمانت کے لیے بھی رجوع کر رکھا تھا۔

واضح رہے کہ مختلف مقدمات کے اندراج کے بعد حماد اظہر نے پی ٹی آئی کے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ پی ٹی آئی نے انہیں پنجاب کی صدارت کی ذمہ داری سونپ رکھی تھی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 ستمبر، 2026 کو 12:45 PM

آخری تدوین: 6 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

اسلام آباد کا نیا انتظامی نقشہ وزیراعظم کو پیش، 27 رکنی اسمبلی اور چیف ایگزیکٹو کی تجویز
پاکستان

اسلام آباد کا نیا انتظامی نقشہ وزیراعظم کو پیش، 27 رکنی اسمبلی اور چیف ایگزیکٹو کی تجویز

اسلام آباد کے نئے انتظامی ماڈل کا مجوزہ ڈرافٹ وزیراعظم کو پیش کردیا گیا۔ تجاویز میں 27 رکنی اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اسمبلی، منتخب چیف ایگزیکٹو، 27 انتظامی محکموں کے قیام اور سی ڈی اے کے اختیارات اسلام آباد حکومت کو منتقل کرنے کی سفارش شامل ہے۔ نئے نظام میں صحت، تعلیم، ماحولیات اور شہری سہولیات سمیت اہم شعبے مقامی حکومت کے دائرہ اختیار میں دینے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے

Web Desk6 ستمبر، 2026
جنگ کے اصول تبدیل، ایران کی امریکا کو سخت وارننگ، حملے کا جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا
تازہ ترین

جنگ کے اصول تبدیل، ایران کی امریکا کو سخت وارننگ، حملے کا جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا

ایران نے امریکا کو سخت وارننگ دے دی۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ جنگ کے اصول تبدیل ہوچکے ہیں اور ایران کی سکیورٹی یا اثاثوں کے خلاف کسی بھی کارروائی کا جواب پہلے سے زیادہ تیز، شدید اور تکلیف دہ ہوگا۔ قالیباف نے کہا کہ امریکی حکام کو بدلتے ہوئے حالات اور کھیل کے نئے اصول سمجھ لینا چاہیے، جبکہ متناسب جوابی کارروائیوں کا دور ختم ہوچکا ہے

Web Desk6 ستمبر، 2026
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 خوارج ہلاک
پاکستان

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 21 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش بھی ناکام بنادی گئی

Web Desk6 ستمبر، 2026