وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اوٹاوا میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی اور قائدِ اعظم محمد علی جناح کی 150ویں سالگرہ کی تقریبات

قرةالعَین حیدرقرةالعَین حیدر15 اگست، 2026
 اوٹاوا میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی اور قائدِ اعظم محمد علی جناح کی 150ویں سالگرہ کی تقریبات

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے79ویں یومِ آزادی اور بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی 150ویں سالگرہ کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن اوٹاوا میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، جبکہ قائدِ اعظم کی زندگی اور پاکستان کے قیام کی جدوجہد پر دستاویزی فلم اور ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی پیش کی گئی

اوٹاوا، کینیڈا: پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی اور بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی 150ویں سالگرہ کے سلسلے میں کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان ہائی کمیشن اوٹاوا سمیت مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں پاکستانی قونصلیٹ جنرلز نے بھی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا آغاز کیا۔

اوٹاوا میں پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ کے خصوصی پیغامات شرکاء کو پڑھ کر سنائے گئے۔

تقریب کے دوران قائدِ اعظم محمد علی جناح کی زندگی، قیادت اور پاکستان کے قیام کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ اس کے علاوہ قائدِ اعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اپنے خطاب میں ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستانی قوم کو 79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی اور قائدِ اعظم محمد علی جناح کی لازوال میراث کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن، جمہوری اور خوشحال ملک کے قیام کے لیے قائدِ اعظم کے وژن پر کاربند ہے۔

ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان ریاستوں کے درمیان امن، بات چیت، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی سراہا۔

تقریب میں گریٹر اوٹاوا سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے خیر خواہوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خاندانوں اور بالخصوص نوجوانوں کی بھرپور شرکت نے وطن سے محبت اور قومی جذبے کی عکاسی کی۔

شرکاء نے پاکستان کے تحفظ اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستانی عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کے اصول، دور اندیشی اور پاکستان کے وژن کو نئی نسل تک منتقل کیا جائے گا۔

شیئر کریں:
قرةالعَین حیدر
قرةالعَین حیدر

قرةالعَین حیدر, وائسز آف امریکا کیلئے کینیڈا میں بطور نمائندہ خصوصی کے فرائض انجام دے رہی ہیں

شائع ہوا: 15 اگست، 2026 کو 04:13 AM

آخری تدوین: 15 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

اسحاق ڈار کا او آئی سی کے مقاصد کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کا اعلان، فلسطین اور کشمیر پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف
پاکستان

اسحاق ڈار کا او آئی سی کے مقاصد کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کا اعلان، فلسطین اور کشمیر پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی او آئی سی، سیکا اور ای سی او کے سیکرٹری جنرلز سے اہم ملاقاتیں، مسلم اُمہ کے اتحاد، علاقائی امن، اقتصادی تعاون اور فلسطین و کشمیر کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ

Web Desk16 نومبر، 2026
اسحاق ڈار کی او آئی سی سیکرٹری جنرل سے ملاقات، مسلم اُمہ کے اتحاد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ
پاکستان

اسحاق ڈار کی او آئی سی سیکرٹری جنرل سے ملاقات، مسلم اُمہ کے اتحاد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اسلام آباد میں او آئی سی سیکرٹری جنرل اسماعیل اولد شیخ احمد سے ملاقات، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت اور مسلم اُمہ کے اتحاد کے لیے مشترکہ تعاون پر اتفاق

زاہد فاروق ملک16 نومبر، 2026
امریکا میں گرفتار بھارتی ایجنٹ کا پاکستان میں سکھ رہنماؤں کو ٹارگٹ کرنے کا انکشاف
امریکا

امریکا میں گرفتار بھارتی ایجنٹ کا پاکستان میں سکھ رہنماؤں کو ٹارگٹ کرنے کا انکشاف

امریکی پراسیکیوٹرز نے بھارتی سرکاری اہلکار وکاش یادو کو پاکستان میں سکھ رہنما کے قتل کی مبینہ سازش سے جوڑ دیا۔ نکھل گپتا کے خلاف عدالتی دستاویزات میں اہم انکشافات سامنے آگئے

محمد نعیم اختر16 نومبر، 2026