وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

دیکھنا ہوگا امریکا اچھے میز بان کی ثالثی کی کوششو ں کا احترام کرتا ہے نہیں،ایرانی سفیر

W
Web Desk
11 اپریل، 2026
دیکھنا ہوگا امریکا اچھے میز بان کی ثالثی کی  کوششو ں کا احترام کرتا ہے نہیں،ایرانی سفیر
international seerat conference

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ اسلام آباد اس وقت ایرانی قوم کے خلاف جاری غیر قانونی جنگ کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور پاکستان ایک ذمہ دار میزبان کے طور پر ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہے۔

(اسلام آباد)اپنے بیان میں ایرانی سفیر نے کہا کہ آج اسلام آباد ایرانی قوم کے خلاف ایک غیر قانونی جنگ کو ختم کرنے میں مدد دینے کیلئے ایک اچھا میزبان بن کر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ نہ صرف ایرانی قوم اور تہذیب کے خلاف جرم ہے بلکہ اس نے پورے خطے اور عالمی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا امریکا میزبان کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کا احترام کرتا ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سفارتکاری اور مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے لیکن اس کیلئے سنجیدہ اقدامات ضروری ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں جاری مذاکرات خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اہم قرار دیے جا رہے ہیں، جہاں امریکی اور ایرانی وفود موجود ہیں جبکہ پاکستان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کو عالمی سطح پر غیر معمولی اہمیت حاصل ہے اور دنیا بھر کی نظریں اسلام آباد میں ہونے والی پیش رفت پر مرکوز ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 اپریل، 2026 کو 11:56 AM

آخری تدوین: 11 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری
امریکا

امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری

امریکا نے ایرانی اعلیٰ حکام کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ایرانی وفد امریکا کا سفر کرسکے گا تاہم سفری پابندیاں برقرار رہیں گی اور امریکی پالیسی کے تحت وفد کو لگژری و دیگر اشیا کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی

Web Desk18 ستمبر، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور
تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے رابطہ کیا اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

Web Desk17 ستمبر، 2026
ایران جنگ: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد ایوان میں پیش
امریکا

ایران جنگ: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد ایوان میں پیش

امریکی ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے ایران جنگ کے معاملے پر وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد پیش کردی، جبکہ اسپیکر مائیک جانسن نے ایوان کی کارروائی مقررہ وقت سے پہلے ختم کردی

Web Desk17 ستمبر، 2026