وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

شہید آیت اللہ خامنہ ای کے قاتل انجام سے نہیں بچ سکیں گے، ایرانی آرمی چیف امیر حاتمی

W
Web Desk
6 جولائی، 2026
شہید آیت اللہ خامنہ ای کے قاتل انجام سے نہیں بچ سکیں گے، ایرانی آرمی چیف امیر حاتمی

ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کے ذمہ داروں کا تعاقب کیا جائے گا اور وہ اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے نئی قیادت کے ساتھ مسلح افواج کے عزم کا بھی اظہار کیا

(تہران) ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کے ذمہ داروں کا تعاقب کیا جائے گا اور وہ اپنے انجام سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے۔

اپنے بیان میں میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کے لیے عزت، آزادی اور قومی وقار کا راستہ متعین کیا، جس پر ایران کی مسلح افواج مکمل ثابت قدمی، اتحاد اور عزم کے ساتھ گامزن رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ملک کی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی اور کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

ایرانی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ موجودہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں مسلح افواج بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنے فرائض انجام دیتی رہیں گی اور ملک کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

میجر جنرل امیر حاتمی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہید آیت اللہ خامنہ ای کے قتل میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور وہ اپنے انجام سے بچ نہیں سکیں گے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 جولائی، 2026 کو 03:32 AM

آخری تدوین: 6 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف 195 رنز کی برتری، 8 وکٹیں گنوا دیں
تازہ ترین

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف 195 رنز کی برتری، 8 وکٹیں گنوا دیں

لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کی میچ پرگرفت مضبوط ہوگئی، انگلینڈ نے 8 وکٹ پر 366 رنز بناکر پاکستان کے خلاف 195 رنز کی برتری حاصل کرلی

Web Desk20 اگست، 2026
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور
پاکستان

نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور

قومی اسمبلی نے ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 کے مسودے اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010 میں ترمیم کے بل کثرتِ رائے سے منظور کرلیے۔ اپوزیشن نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ اس سے قبل وفاقی کابینہ نے بھی دونوں قانونی اقدامات کی منظوری دی تھی۔ حکومت کے مطابق ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 کا مسودہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت کی جانے والی تبدیلیوں کے تسلسل میں تیار کیا گیا ہے

Web Desk20 اگست، 2026
پنجاب کے وزیر صنعت کی کینیڈین کینولا کونسل کے حکام سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
تازہ ترین

پنجاب کے وزیر صنعت کی کینیڈین کینولا کونسل کے حکام سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ٹورنٹو میں پنجاب کے وزیر صنعت، تجارت و سرمایہ کاری شفے حسین کی کینیڈین کینولا کونسل کے صدر و سی ای او کرس ڈیوسن سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ، آئل سیڈز، زرعی خوراک اور زرعی صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گی

قرةالعَین حیدر20 اگست، 2026