وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

ایران کے متحدہ عرب امارات پر میزائل حملے، دبئی و شارجہ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معطل

W
Web Desk
4 مئی، 2026
ایران کے  متحدہ عرب امارات  پر میزائل حملے، دبئی و شارجہ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معطل

خطے میں کشیدگی کے دوران ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر میزائل حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد دبئی اور شارجہ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔

(متحدہ عرب امارات) اماراتی وزارتِ دفاع کے مطابق ایران نے چار میزائل داغے، تاہم اماراتی وزارتِ دفاع کے فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین میزائل راستے میں ہی تباہ کر دیے جبکہ چوتھا میزائل سمندر میں گر کر ناکارہ ہو گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ میزائلوں کا ممکنہ ہدف ابوظہبی کی اہم تنصیبات تھیں، تاہم کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سیکیورٹی کے پیش نظر ملک بھر میں فضائیہ اور میزائل دفاعی نظام کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

صورتحال کے باعث دبئی اور شارجہ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا، جبکہ سیکیورٹی ادارے مکمل الرٹ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں کو موبائل فونز کے ذریعے ہنگامی پیغامات بھیجے گئے، جن میں ممکنہ میزائل خطرے کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔ بعد ازاں حکام نے صورتحال کو "محفوظ" قرار دیتے ہوئے معمولات زندگی بحال کرنے کی اجازت دی، تاہم احتیاط جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔

دوسری جانب فجیرہ پیٹرولیم انڈسٹریل میں آگ لگنے کی تصدیق ہوئی ہے، جس کی ممکنہ وجہ ایران کی جانب سے مبینہ ڈرون حملہ قرار دی جا رہی ہے۔ فجیرہ سول ڈیفنس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 مئی، 2026 کو 04:29 PM

آخری تدوین: 4 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

 سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس
تازہ ترین

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی معاونت، مشترکہ دفاع اور معاہدے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔ نیویارک میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات میں بھی اجلاس کی تیاریوں اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk25 ستمبر، 2026
غزہ میں ڈرون دھماکا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
تازہ ترین

غزہ میں ڈرون دھماکا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

شمالی غزہ میں فوجی چوکی کے اندر ڈرون گر کر تباہ ہونے کے بعد دھماکا، اسرائیلی فوج کے مطابق 2 فوجی ہلاک ہوگئے

Web Desk25 ستمبر، 2026
فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ وہ جنگ ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں: ایرانی صدر
تازہ ترین

فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ وہ جنگ ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ مسائل بات چیت سے حل ہوسکتے ہیں تو جنگ کی ضرورت نہیں، ایران اسلام آباد مفاہمی یادداشت کے تحت آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے

Web Desk25 ستمبر، 2026