وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

ایرانی آئل ٹینکروں پر حملہ ہوا تو خطے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے ، پاسداران انقلاب

W
Web Desk
10 مئی، 2026
ایرانی آئل ٹینکروں پر حملہ ہوا تو خطے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے ، پاسداران انقلاب

پاسدارانِ انقلاب ایران نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا تو خطے میں امریکی تنصیبات اور دشمن کے جہازوں پر حملے کیے جائیں گے، جبکہ امریکا نے پاکستان کے ذریعے ایران کو جنگ بندی سے متعلق تجاویز بھیجی ہیں۔

(ایران) پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی آئل ٹینکروں پر حملہ کیا گیا تو خطے میں موجود امریکی تنصیبات اور جارح دشمن کے جہاز ایران کے میزائلوں اور ڈرونز کی زد میں ہوں گے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کے دفاعی نظام مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔ بیان کے مطابق ایرانی میزائل اور ڈرون خطے میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایرانی حکام نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ دشمن کی سازشیں علمائے حق اور ایرانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں اور ایران اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

دوسری جانب فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکا نے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے ایران کو تجاویز بھجوائی ہیں، جن میں جنگ بندی میں توسیع اور کشیدگی کم کرنے کے امکانات شامل ہیں۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران جلد امریکی تجاویز پر مثبت جواب دے گا، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو “آپریشن پروجیکٹ فریڈم” کو مزید شدت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، جبکہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی بڑے تصادم کے اثرات عالمی تیل منڈی اور علاقائی امن پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 مئی، 2026 کو 07:25 AM

آخری تدوین: 10 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

بھارت میں احتجاج پر پابندی کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی کا اعلان، دو مرکزی رہنما گرفتار
تازہ ترین

بھارت میں احتجاج پر پابندی کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی کا اعلان، دو مرکزی رہنما گرفتار

بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی نے جنتر منتر پر احتجاج کی پابندی ماننے سے انکار کر دیا۔ دوبارہ احتجاج کی کوشش پر پارٹی کے دو مرکزی رہنماؤں کو گرفتار کرکے پانچ روز کے لیے جیل بھیجنے کا دعویٰ کیا گیا ہے

Web Desk14 اکتوبر، 2026
غیر قانونی حملوں کے خلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: صدر اردگان
تازہ ترین

غیر قانونی حملوں کے خلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: صدر اردگان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے ریاض ایئرپورٹ پر حوثی ملیشیا کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے عمرہ زائرین کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ترکیہ غیر قانونی حملوں کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے

Web Desk13 اکتوبر، 2026
امریکا نے ایران کی کچھ شرائط مان لی ہیں: محسن رضائی کا دعویٰ
تازہ ترین

امریکا نے ایران کی کچھ شرائط مان لی ہیں: محسن رضائی کا دعویٰ

ایرانی رہنما محسن رضائی کا دعویٰ ہے کہ امریکا نے ایران کی سات شرائط میں سے بعض تسلیم کرلی ہیں، تاہم اہم مطالبات پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ آبنائے ہرمز کھولنے اور تیل کی ترسیل سے متعلق مذاکرات جاری ہیں

Web Desk12 اکتوبر، 2026