وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران میں امریکی فوجیوں کی ممکنہ تدفین کے لیے 5 ہزار قبروں کی تیاری

W
Web Desk
16 اگست، 2026
ایران میں امریکی فوجیوں کی ممکنہ تدفین کے لیے 5 ہزار قبروں کی تیاری

ایران نے ممکنہ جنگی حالات میں امریکی فوجیوں کی عارضی تدفین کیلئے تقریباً 5 ہزار قبروں کی گنجائش والا مقام تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بہشت زہرا کے سی ای او محمد جواد تاجک کے مطابق یہ انتظام ہنگامی منصوبہ بندی کا حصہ ہے

تہران: ایران نے ممکنہ جنگی یا غیر معمولی حالات سے نمٹنے کے لیے امریکی فوجی اہلکاروں کی لاشوں کی عارضی تدفین سے متعلق انتظامات مکمل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق تہران کی شہری حدود سے باہر ایک مقام پر تقریباً 5 ہزار قبروں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

بہشت زہرا قبرستان کے سی ای او محمد جواد تاجک نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مقام ممکنہ بحرانی صورتحال میں غیر ملکی فوجی اہلکاروں کی لاشوں کے انتظام اور عارضی تدفین کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

محمد جواد تاجک کے مطابق متعلقہ اداروں کو مختلف ہنگامی حالات کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کرنا ہوتی ہے، جس میں غیر ملکی فوجی دستوں کے ایرانی سرزمین میں داخل ہونے کا ممکنہ منظرنامہ بھی شامل ہے۔ اسی تناظر میں لاشوں کو عارضی طور پر محفوظ رکھنے اور ضرورت پڑنے پر تدفین کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس تیاری کا مطلب یہ نہیں کہ ایران میں جنگ یا امریکی فوجی دستوں کے تہران میں داخل ہونے کو یقینی سمجھا جا رہا ہے۔ ان کے بقول یہ اقدامات بحران سے نمٹنے اور ہنگامی حالات کے لیے معمول کی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں۔

ایرانی حکام کی جانب سے سامنے آنے والا یہ بیان ایسے وقت میں اہمیت اختیار کر گیا ہے جب خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث کسی بھی ممکنہ فوجی صورتحال پر عالمی سطح پر توجہ مرکوز ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 اگست، 2026 کو 03:11 AM

آخری تدوین: 16 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

ڈنڈالک میں جولین جونز کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ، پاکستانی و ایشین امریکن کمیونٹی کی بھرپور شرکت
امریکا

ڈنڈالک میں جولین جونز کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ، پاکستانی و ایشین امریکن کمیونٹی کی بھرپور شرکت

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر ڈنڈالک میں بالٹی مور کاؤنٹی کے کاؤنٹی ایگزیکٹو کے امیدوار جولین جونز کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستانی، ایشین امریکن اور امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ جولین جونز نے ڈیموکریٹک پرائمری میں 33 ہزار 505 ووٹ حاصل کیے اور نومبر کے عام انتخابات میں کاؤنٹی ایگزیکٹو کے عہدے کے لیے حصہ لیں گے

محمد نعیم اختر1 اکتوبر، 2026
گورنر راج یا ایمرجنسی سے حالات مزید خراب ہوں گے، بیرسٹر گوہر
تازہ ترین

گورنر راج یا ایمرجنسی سے حالات مزید خراب ہوں گے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ حالات کو مزید خراب کرے گا، جبکہ وفاق مضبوط بنانے کے لیے خودمختار صوبے ضروری ہیں

Web Desk1 اکتوبر، 2026
وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا میں محاذ آرائی کی صورت میں آئینی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ
تازہ ترین

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا میں محاذ آرائی کی صورت میں آئینی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال، امن و امان اور افغان سرحد پر غور، محاذ آرائی کی صورت میں آئینی و قانونی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ

Web Desk1 اکتوبر، 2026