ایران کی صورتحال بہتر، امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے حوالے سے صورتحال بہتر ہو رہی ہے، جبکہ امریکی فوج کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے
اسی موضوع سے پڑھیں
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے حوالے سے صورتحال بہتر سمت میں جا رہی ہے اور امریکی فوجی دستوں کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے۔
جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر کسی اور کا نہیں بلکہ صرف امریکا کا کنٹرول ہے۔ انہوں نے امریکی بحریہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکی بحریہ شاندار ہے اور ملک کے لیے حالات بہترین جا رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران پر اعتماد کرنے والے آخری شخص ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے مسلسل ان سے جھوٹ بولا ہے۔
امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ اس وقت آبنائے ہرمز پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے، ایران کا نہیں۔
ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی سطح پر خصوصی اہمیت اختیار کرچکی ہے۔
شائع ہوا: 12 اگست، 2026 کو 02:57 AM
آخری تدوین: 12 اگست، 2026



