وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سہیل آفریدی کی وفاقی حکومت کو لانگ مارچ سے قبل مذاکرات کی پیشکش

W
Web Desk
27 ستمبر، 2026
سہیل آفریدی کی وفاقی حکومت کو لانگ مارچ سے قبل مذاکرات کی پیشکش

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے بعد مذاکرات کے بجائے مسئلہ پہلے ہی بات چیت سے حل کیا جائے

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے ہیں تو لانگ مارچ کے بعد مذاکرات کے بجائے پہلے ہی کر لیے جائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس سات دن کا وقت ہے۔ اگر حکومت مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے تو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کر لے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ معاملہ مذاکرات اور باہمی اتفاق رائے سے طے ہو جائے۔

تاخیر بھی حکمت عملی کا حصہ ہے: سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ سیاسی کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ وفاقی حکومت کو کچھ وقت دیا جائے، جبکہ موجودہ تاخیر بھی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس مرتبہ وہ احتجاج کے لیے نکلے تو واپس نہیں آئیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کو بھی دعوت

سہیل آفریدی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ان کے پاس آتے ہیں تو انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔

وزارتِ اعلیٰ سے متعلق بیان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنی وزارتِ اعلیٰ کے حوالے سے کہا کہ اگر وہ اس عہدے سے چلے بھی گئے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں نااہل قرار دیا گیا تو ان کا متبادل بانی پی ٹی آئی خود طے کریں گے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 ستمبر، 2026 کو 04:18 AM

آخری تدوین: 27 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری کر سکتا ہوں: ٹرمپ
تازہ ترین

مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری کر سکتا ہوں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مڈٹرم انتخابات کے بعد دوبارہ بمباری کے امکان کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز 7 روز میں کھولنے کی ایرانی تجویز بھی مسترد کردی

Web Desk27 ستمبر، 2026
آبنائے ہرمز اور باب المندب کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے: سعودی وزیر خارجہ
تازہ ترین

آبنائے ہرمز اور باب المندب کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے: سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں آبنائے ہرمز اور باب المندب میں جہاز رانی کی آزادی و تحفظ پر زور دیا اور آبی گزرگاہوں کے بلیک میلنگ کے لیے استعمال کو ناقابلِ قبول قرار دیا

Web Desk27 ستمبر، 2026
نیویارک میں اقوام متحدہ کے باہر کشمیری امریکی کمیونٹی کا احتجاج، بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر پر تحفظات
تازہ ترین

نیویارک میں اقوام متحدہ کے باہر کشمیری امریکی کمیونٹی کا احتجاج، بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر پر تحفظات

نیویارک میں کشمیری اور پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مسئلہ کشمیر، انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا

Web Desk27 ستمبر، 2026