ٹرمپ ایران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں، مذاکرات جاری ہیں: جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، صدر ٹرمپ چھوٹی ڈیل نہیں بلکہ جامع معاہدہ چاہتے ہیں تاکہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔
(جارجیا) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ چھوٹی نہیں بلکہ جامع ڈیل چاہتے ہیں تاکہ خطے میں دیرپا استحکام قائم ہو سکے۔
یونیورسٹی آف جارجیا میں تقریب سے خطاب اور سوالات کے جواب دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ گزشتہ 49 برس میں امریکا اور ایران کے درمیان اس سطح کے مذاکرات نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عدم اعتماد ایک رات میں ختم نہیں ہو سکتا۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار معاہدہ چاہتے ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ صدر ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے نیک نیتی کے ساتھ انہیں بھیجا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ چھوٹی موٹی ڈیل نہیں چاہتے، اسی لیے اب تک کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہو سکا۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 15 اپریل، 2026 کو 04:30 AM
آخری تدوین: 15 اپریل، 2026



