وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

جوز بٹلر انجری کے باعث پاکستان میں ون ڈے ٹرائی سیریز سے باہر

W
Web Desk
29 ستمبر، 2026
جوز بٹلر انجری کے باعث پاکستان میں ون ڈے ٹرائی سیریز سے باہر

انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان جوز بٹلر ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان میں اگلے ماہ ہونے والی ون ڈے ٹرائی سیریز سے باہر ہوگئے، آسٹریلیا دورہ بھی مشکوک ہوگیا

لندن: انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان اور اسٹار وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر ہیمسٹرنگ انجری کے باعث اگلے ماہ پاکستان میں ہونے والی ون ڈے ٹرائی سیریز سے باہر ہوگئے۔

جوز بٹلر کو سری لنکا کے خلاف ہیڈنگلے میں کھیلے گئے میچ کے دوران انجری کا سامنا کرنا پڑا۔ انجری کے باوجود انہوں نے کچھ دیر کے لیے دوبارہ بیٹنگ کی کوشش کی، تاہم بعد ازاں مزید کھیلنے سے قاصر رہے۔

انگلینڈ ٹیم انتظامیہ کی جانب سے بٹلر کی انجری کی شدت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان کی انجری کے باعث نومبر میں شیڈول آسٹریلیا کے دورے میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔

جارڈن کاکس کو موقع ملنے کا امکان

جوز بٹلر کی عدم موجودگی میں جارڈن کاکس کو وکٹ کیپنگ کے ساتھ مڈل آرڈر میں مستقل موقع ملنے کا امکان ہے۔

جارڈن کاکس نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے فیصلہ کن میچ میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 گیندوں پر 76 رنز بنائے تھے۔ اس اننگز کے دوران انہوں نے اپنی پہلی ون ڈے نصف سنچری بھی مکمل کی۔

پاکستان میں ہونے والی ون ڈے ٹرائی سیریز میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہوں گی، تاہم بٹلر کی غیر موجودگی انگلینڈ کے اسکواڈ کے لیے ایک اہم تبدیلی ہوگی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 ستمبر، 2026 کو 06:28 AM

آخری تدوین: 29 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں دوبارہ طلبی، عدم پیشی پر کارروائی کا عندیہ
پاکستان

محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں دوبارہ طلبی، عدم پیشی پر کارروائی کا عندیہ

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کو سائبر کرائم انکوائری کے سلسلے میں این سی سی آئی اے لاہور نے دوسرا نوٹس جاری کردیا۔ محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ عدم پیشی کی صورت میں قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے

Web Desk30 ستمبر، 2026
سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
تازہ ترین

سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیئے گئے۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پولیس کو چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی

Web Desk30 ستمبر، 2026
سفیر عاصم افتخار احمد کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے الوداعی ملاقات
صفحہ اول

سفیر عاصم افتخار احمد کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے الوداعی ملاقات

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر عاصم افتخار احمد نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے الوداعی ملاقات کی۔ انتونیو گوٹیرس نے پاکستان کے کردار اور عاصم افتخار احمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں سیکرٹری خارجہ بننے پر مبارکباد دی

Web Desk30 ستمبر، 2026