کترینہ کیف اور وکی کوشل نے پہلی بار بیٹے کا چہرہ دکھا دیا، ویہان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

بالی وڈ اسٹارز کترینہ کیف اور وکی کوشل نے دیوالی پر پہلی بار اپنے بیٹے ویہان کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا۔ سوشل میڈیا پر فیملی تصویر وائرل، شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری
ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل نے پہلی بار اپنے بیٹے ویہان کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی فیملی تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
اسٹار جوڑی نے دیوالی کے موقع پر مداحوں کو مبارک باد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت خاندانی تصویر شیئر کی، جس میں کترینہ کیف، وکی کوشل اور ان کے بیٹے ویہان کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
تصویر میں کترینہ کیف پیلے رنگ کے لباس میں نظر آئیں، جبکہ وکی کوشل نے سفید رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔ جوڑے نے اپنے بیٹے کو بھی پیلے اور سفید رنگ کے لباس میں تیار کیا۔
کترینہ کیف نے تصویر کے ساتھ اپنے بیٹے کا نام بھی ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ کترینہ، وکی اور ویہان کی جانب سے سب کو دیوالی مبارک ہو۔
اداکارہ کی اس پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مداح بھی پہلی بار ننھے ویہان کا چہرہ دیکھ کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے ایک ریزورٹ میں شاہی انداز میں شادی کی تھی۔ نجی تقریب میں دونوں خاندانوں کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
شائع ہوا: 8 نومبر، 2026 کو 01:51 PM
آخری تدوین: 8 نومبر، 2026



