وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

انڈیاناپولس میں خالصتان ریفرنڈم، سکھ کمیونٹی آج ووٹ دے گی

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر
16 اگست، 2026
انڈیاناپولس میں خالصتان ریفرنڈم، سکھ کمیونٹی آج ووٹ دے گی

امریکی شہر انڈیاناپولس میں 16 اگست کو خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد ہوگا۔ سکھ فار جسٹس کے زیر اہتمام ریفرنڈم میں سکھ کمیونٹی خالصتان کے قیام کے حق میں ووٹ دے گی

انڈیاناپولس: امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیاناپولس میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد آج 16 اگست کو کیا جا رہا ہے، جس میں سکھ کمیونٹی کے افراد بھارتی پنجاب کو الگ ریاست خالصتان بنانے کے حق میں اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔

ریفرنڈم کا اہتمام سکھ فار جسٹس (Sikhs for Justice) کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ منتظمین کے مطابق امریکا کے مختلف علاقوں سے سکھ کمیونٹی کے افراد ریفرنڈم میں شرکت کے لیے انڈیاناپولس پہنچ رہے ہیں۔

منتظمین کے مطابق ووٹنگ کا آغاز 16 اگست کی صبح 9 بجے انڈیاناپولس کے ڈاؤن ٹاؤن علاقے میں ہوگا۔ سکھ ووٹرز ریفرنڈم میں حصہ لے کر خالصتان کے قیام کے حوالے سے اپنی رائے دیں گے۔

انڈیاناپولس میں ریفرنڈم کے لیے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں، جبکہ منتظمین کی جانب سے سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ ریفرنڈم ایک غیر سرکاری اور علامتی ووٹنگ کا عمل ہے، جس کا مقصد خالصتان کے قیام کے حوالے سے سکھ برادری کی رائے کو اجاگر کرنا ہے۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 16 اگست، 2026 کو 02:16 AM

آخری تدوین: 16 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

 انڈیانا میں خالصتان ریفرنڈم: خواتین ووٹرز کی بڑی تعداد میں شرکت
امریکا

انڈیانا میں خالصتان ریفرنڈم: خواتین ووٹرز کی بڑی تعداد میں شرکت

انڈیاناپولس میں خالصتان ریفرنڈم کے دوران سکھ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خواتین ووٹرز نے سکھ برادری کے سیاسی مستقبل، حقِ خود ارادیت اور پنجاب کے حوالے سے اپنے مؤقف کا اظہار کیا

شہلا نعیم16 اگست، 2026
انڈیانا میں خالصتان ریفرنڈم کا آغاز، سکھ ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹنگ سینٹر پہنچ گئی
امریکا

انڈیانا میں خالصتان ریفرنڈم کا آغاز، سکھ ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹنگ سینٹر پہنچ گئی

امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیاناپولس میں خالصتان ریفرنڈم کا آغاز ہوگیا۔ سکھ ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹنگ سینٹر پہنچ گئی، جہاں پنجاب کی آزادی اور خالصتان کے قیام سے متعلق رائے لی جارہی ہے

Web Desk16 اگست، 2026
ایران میں امریکی فوجیوں کی ممکنہ تدفین کے لیے 5 ہزار قبروں کی تیاری
تازہ ترین

ایران میں امریکی فوجیوں کی ممکنہ تدفین کے لیے 5 ہزار قبروں کی تیاری

ایران نے ممکنہ جنگی حالات میں امریکی فوجیوں کی عارضی تدفین کیلئے تقریباً 5 ہزار قبروں کی گنجائش والا مقام تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بہشت زہرا کے سی ای او محمد جواد تاجک کے مطابق یہ انتظام ہنگامی منصوبہ بندی کا حصہ ہے

Web Desk16 اگست، 2026