گورنر راج کی دھمکیوں پر مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کی دھمکیوں کے باوجود اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، عوامی مینڈیٹ کے خلاف کوئی اقدام قبول نہیں
اسی موضوع سے پڑھیں
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کی دھمکیوں کے باوجود وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، خیبرپختونخوا کے عوام کی مرضی اور عوامی مینڈیٹ کے خلاف کوئی اقدام قابل قبول نہیں ہوگا۔
امن و امان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایسی کرسی پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجھے اپنے نظریے سے ہٹا دے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کی مرضی اور عوامی مینڈیٹ کے برعکس کوئی اقدام قابل قبول نہیں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے اپنے ترقیاتی بجٹ میں 35 ارب روپے کی کٹوتی کرکے یہ رقم پولیس کو فراہم کی گئی۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کچھ لوگ خود کو عقلِ کل سمجھتے ہیں اور خیبرپختونخوا کے اسٹیک ہولڈرز کی بات سننے کے لیے تیار نہیں۔ ان کے مطابق صوبے کے معاملات اور امن و امان سے متعلق فیصلوں میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی رائے کو اہمیت دی جانی چاہیے۔
سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کی دھمکیوں کے باوجود وہ اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے اور عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کو اہم سمجھتے ہیں۔
شائع ہوا: 29 ستمبر، 2026 کو 05:22 AM
آخری تدوین: 29 ستمبر، 2026



