وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

W
Web Desk
23 ستمبر، 2026
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

پاکستان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کو پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کردیا۔ ریاض میں قائم جنرل سیکریٹریٹ اتحاد کے امور کی نگرانی کرے گا

حکومت پاکستان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کو اتحاد کا پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کردیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود ریاض میں قائم کیے جانے والے اتحاد کے جنرل سیکریٹریٹ کی قیادت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اتحاد کا جنرل سیکریٹریٹ ریاض میں ہوگا اور اس کی سربراہی سیکریٹری جنرل کریں گے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 ستمبر، 2026 کو 03:51 PM

آخری تدوین: 23 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

ایران کے ساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہوچکی، امریکی بحری ناکہ بندی سے مطمئن ہوں: صدر ٹرمپ
تازہ ترین

ایران کے ساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہوچکی، امریکی بحری ناکہ بندی سے مطمئن ہوں: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہوچکی ہے اور فی الحال مزید فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں۔ وائٹ ہاؤس میں قطر کے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ٹرمپ نے ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ضرورت پڑنے پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا آپشن بھی برقرار رکھنے کا اعلان کیا

Web Desk10 نومبر، 2026
ایران جنگ میں نااہلی کا الزام، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد پیش
امریکا

ایران جنگ میں نااہلی کا الزام، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد پیش

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے خلاف ایوان نمائندگان میں مواخذے کی قرارداد پیش کر دی گئی۔ ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے ایران جنگ میں مبینہ نااہلی کے الزامات پر قرارداد پیش کی، جس پر بدھ تک ووٹنگ متوقع ہے۔ پیٹ ہیگستھ صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے کی حمایت کر چکے ہیں

Web Desk10 نومبر، 2026
تازہ ترین

تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کی کنکٹنگ ٹنل میں حادثہ، چٹان کا حصہ گرنے سے پانی پاور ہاؤس میں داخل

تربیلا ڈیم کے توسیعی پن بجلی منصوبے ٹی فائیو کی کنکٹنگ ٹنل میں کھدائی کے دوران چٹان کا حصہ گرنے سے پانی ٹنل اور زیر تعمیر پاور ہاؤس میں داخل ہوگیا۔ تمام پاکستانی اور غیر ملکی ورکرز بحفاظت نکال لیے گئے۔ واپڈا نے ٹنل منہدم ہونے کی خبروں کی تردید کردی، جبکہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح بڑھنے کے خدشے پر ہری پور انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا

Web Desk9 نومبر، 2026