وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکتا، معاہدہ ناکام ہوا تو دیگر آپشنز استعمال کریں گے: مارکو روبیو

W
Web Desk
28 مئی، 2026
ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکتا، معاہدہ ناکام ہوا تو دیگر آپشنز استعمال کریں گے: مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے لیے سفارتکاری کو ترجیح دی جا رہی ہے، تاہم مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں امریکا دیگر آپشنز بھی استعمال کر سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ کی پالیسی، ایران مذاکرات اور ممکنہ امریکی اقدامات پر اہم بیان

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیونے ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو امریکا کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔

کابینہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے اور آئندہ چند گھنٹوں یا دنوں میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا یہ واضح سمجھتا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ ہمیشہ سے اس معاملے کو مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کو ترجیح دیتے آئے ہیں، تاہم اگر سفارتی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں تو امریکا کے پاس متبادل راستے بھی موجود ہیں۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ واشنگٹن اس وقت مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن موقع دینا چاہتا ہے تاکہ خطے میں کشیدگی میں اضافہ نہ ہو۔

دوسری جانب عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، عالمی تیل مارکیٹ اور خطے کے امن کے لیے انتہائی اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 مئی، 2026 کو 04:41 AM

آخری تدوین: 28 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا کا ایران پر ’مدر آف آل بمز‘ گرانے پر غور، سی این این کا اہم انکشاف
امریکا

امریکا کا ایران پر ’مدر آف آل بمز‘ گرانے پر غور، سی این این کا اہم انکشاف

سی این این کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران کی جوہری اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے دنیا کے طاقتور ترین غیر جوہری بم جی بی یو 43 کے استعمال پر غور کر رہی ہے، تاہم حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا

Web Desk15 اکتوبر، 2026
ایران کے خلاف کیا کرنے جا رہے ہیں؟ انتظار کریں اور دیکھیں، صدر ٹرمپ کی نئی دھمکی
امریکا

ایران کے خلاف کیا کرنے جا رہے ہیں؟ انتظار کریں اور دیکھیں، صدر ٹرمپ کی نئی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ اقدامات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا بڑی حد تک فیصلہ کر چکا ہے۔ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا

Web Desk15 اکتوبر، 2026
لیزا کُک کے وکیل کا ٹرمپ انتظامیہ کی تحقیقات پر اعتراض، غیر جانب داری پر سوالات
امریکا

لیزا کُک کے وکیل کا ٹرمپ انتظامیہ کی تحقیقات پر اعتراض، غیر جانب داری پر سوالات

امریکی فیڈرل ریزرو کی گورنر لیزا کُک کے وکیل نے ٹرمپ انتظامیہ کی تحقیقات کے طریقۂ کار اور غیر جانب داری پر اعتراض اٹھا دیا۔ کیس کی سماعت 5 نومبر 2026 کو وائٹ ہاؤس میں مقرر ہے

محمد نعیم اختر14 اکتوبر، 2026