وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکا کا لیبیا میں اتحاد اور پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت کا اعلان

W
Web Desk
1 جولائی، 2026
امریکا کا لیبیا میں اتحاد اور پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت کا اعلان

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے لیبیائی نیشنل آرمی کے نائب کمانڈر صدام حفتر سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ امریکا لیبیا میں اتحاد کی بحالی، فوج کے انضمام اور پائیدار امن کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا

(واشنگٹن) امریکا نے لیبیا میں قومی اتحاد کی بحالی اور پائیدار امن کے قیام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واشنگٹن میں لیبیائی نیشنل آرمی کے نائب کمانڈر صدام حفتر سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ لیبیا میں اتحاد کی بحالی کے لیے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی۔

مارکو روبیو نے بتایا کہ ملاقات کے دوران لیبیا کی فوج کو متحد کرنے، سکیورٹی اداروں کو مضبوط بنانے اور ملک میں پائیدار امن کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا لیبیائی قیادت اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھتے ہوئے ایک پرامن، متحد اور خوشحال لیبیا کے قیام کی حمایت کرتا رہے گا۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق لیبیا میں سیاسی استحکام، قومی مفاہمت اور متحدہ سکیورٹی ڈھانچے کا قیام خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 جولائی، 2026 کو 04:31 AM

آخری تدوین: 1 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

ڈنڈالک میں جولین جونز کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ، پاکستانی و ایشین امریکن کمیونٹی کی بھرپور شرکت
امریکا

ڈنڈالک میں جولین جونز کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ، پاکستانی و ایشین امریکن کمیونٹی کی بھرپور شرکت

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر ڈنڈالک میں بالٹی مور کاؤنٹی کے کاؤنٹی ایگزیکٹو کے امیدوار جولین جونز کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستانی، ایشین امریکن اور امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ جولین جونز نے ڈیموکریٹک پرائمری میں 33 ہزار 505 ووٹ حاصل کیے اور نومبر کے عام انتخابات میں کاؤنٹی ایگزیکٹو کے عہدے کے لیے حصہ لیں گے

محمد نعیم اختر1 اکتوبر، 2026
گورنر راج یا ایمرجنسی سے حالات مزید خراب ہوں گے، بیرسٹر گوہر
تازہ ترین

گورنر راج یا ایمرجنسی سے حالات مزید خراب ہوں گے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ حالات کو مزید خراب کرے گا، جبکہ وفاق مضبوط بنانے کے لیے خودمختار صوبے ضروری ہیں

Web Desk1 اکتوبر، 2026
وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا میں محاذ آرائی کی صورت میں آئینی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ
تازہ ترین

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا میں محاذ آرائی کی صورت میں آئینی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال، امن و امان اور افغان سرحد پر غور، محاذ آرائی کی صورت میں آئینی و قانونی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ

Web Desk1 اکتوبر، 2026