وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر کا اذان جبار سے نکاح، جاتی امرا میں تقریب

W
Web Desk
13 ستمبر، 2026
 مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر کا اذان جبار سے نکاح، جاتی امرا میں تقریب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا اذان جبار سے نکاح جاتی امرا میں ہوا، تقریب میں شریف خاندان اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب جاتی امرا میں منعقد ہوئی، جسے نجی اور خاندانی تقریب تک محدود رکھا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، حسن نواز، حسین نواز اور شریف خاندان کے دیگر افراد سمیت قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔

اذان جبار کا تعلق معروف کاروباری خاندان سے

خاندانی ذرائع کے مطابق ماہ نور صفدر کے شوہر اذان جبار کا تعلق ایک معروف کاروباری گھرانے سے ہے۔ ان کے والد جبار خالد ملک کے نامور صنعت کار ہیں جبکہ ان کا خاندان فلور ملز کی صنعت سے وابستہ بتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب ماہ نور صفدر کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں ماہ نور صفدر کو دلہن کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ایک اور ویڈیو میں وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد کو گاڑی میں لاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

لندن سے اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی

ماہ نور صفدر نے حال ہی میں لندن کی ایس او اے ایس یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم اور گریجویشن مکمل کی ہے۔ مریم نواز بھی اپنی صاحبزادی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے لندن گئی تھیں۔

بیٹی کی گریجویشن کے موقع پر مریم نواز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ان کے تینوں بچوں نے اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کرلی ہے۔

نکاح کی تقریب کو نجی رکھنے کے باعث اس میں صرف خاندان اور قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا، تاہم تقریب سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 ستمبر، 2026 کو 04:14 AM

آخری تدوین: 13 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ پشاور، یونیورسٹی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست
تازہ ترین

ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ پشاور، یونیورسٹی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پشاور میں یونیورسٹی طلبہ اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔ نشست میں ملکی سکیورٹی، علاقائی چیلنجز، سوشل میڈیا اور پراپیگنڈا وارفیئر پر گفتگو ہوئی

Web Desk30 اکتوبر، 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خاران میں 5 ڈرونز مار گرائے گئے
پاکستان

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خاران میں 5 ڈرونز مار گرائے گئے

بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے پانچ ڈرون مار گرائے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا

Web Desk30 اکتوبر، 2026
پاکستان اور رومانیہ کے تعلقات کو تجارت اور سرمایہ کاری نئی جہت دے سکتی ہے، رومانیہ  سفیر
تازہ ترین

پاکستان اور رومانیہ کے تعلقات کو تجارت اور سرمایہ کاری نئی جہت دے سکتی ہے، رومانیہ سفیر

پاکستان میں رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین سٹوئینسکو نے کہا ہے کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں

زاہد فاروق ملک30 اکتوبر، 2026