وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

آئی ایم ایف کی پانچویں قسط کی تیاری شروع، پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان

W
Web Desk
11 اگست، 2026
آئی ایم ایف کی پانچویں قسط کی تیاری شروع، پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان

آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان نے پانچویں قسط کے حصول کی تیاریاں شروع کر دیں۔ وزارتِ خزانہ نے متعلقہ وزارتوں کو ڈیٹا اور رپورٹس تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پروگرام ریویو کے لیے مذاکرات آئندہ ماہ متوقع ہیں۔ مذاکرات میں توانائی شعبے کی اصلاحات، بجلی و گیس کے سرکلر ڈیٹ اور معاشی اہداف پر بات ہوگی

اسلام آباد:پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی (EFF) پروگرام کے تحت پانچویں قسط کے حصول کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ نے آئندہ ماہ ہونے والے پروگرام جائزے کے لیے متعلقہ وزارتوں کو ضروری ڈیٹا اور رپورٹس مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پروگرام کے جائزے کے لیے مذاکرات آئندہ ماہ متوقع ہیں، جس کے لیے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

مذاکرات کی تیاری کے سلسلے میں وزارتِ خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو معاشی اہداف، اصلاحات اور اسٹرکچرل بینچ مارکس سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ متعلقہ وزارتیں آئی ایم ایف وفد کو پروگرام کے تحت کیے گئے اقدامات اور مستقبل کے اہداف پر بریفنگ دیں گی۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، بجلی اور گیس کے شعبوں کے سرکلر ڈیٹ سمیت دیگر اہم معاشی اہداف کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مقرر کردہ اہداف پر پیش رفت اور اصلاحات کی صورتحال مذاکرات کا اہم حصہ ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب رہے اور پروگرام ریویو مکمل ہوگیا تو موجودہ قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر تقریباً 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

اس رقم میں تقریباً 1 ارب ڈالر پانچویں قسط کی صورت میں جبکہ تقریباً 20 کروڑ ڈالر موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف پروگرام کا یہ جائزہ پاکستان کی معیشت، توانائی کے شعبے کی اصلاحات، سرکلر ڈیٹ میں کمی اور مالیاتی اہداف کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 اگست، 2026 کو 07:25 AM

آخری تدوین: 11 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

 سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس
تازہ ترین

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی معاونت، مشترکہ دفاع اور معاہدے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔ نیویارک میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات میں بھی اجلاس کی تیاریوں اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk25 ستمبر، 2026
غزہ میں ڈرون دھماکا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
تازہ ترین

غزہ میں ڈرون دھماکا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

شمالی غزہ میں فوجی چوکی کے اندر ڈرون گر کر تباہ ہونے کے بعد دھماکا، اسرائیلی فوج کے مطابق 2 فوجی ہلاک ہوگئے

Web Desk25 ستمبر، 2026
فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ وہ جنگ ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں: ایرانی صدر
تازہ ترین

فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ وہ جنگ ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ مسائل بات چیت سے حل ہوسکتے ہیں تو جنگ کی ضرورت نہیں، ایران اسلام آباد مفاہمی یادداشت کے تحت آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے

Web Desk25 ستمبر، 2026