وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
معیشت

اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھا کر 11.5 فیصد کر دی، نئی مانیٹری پالیسی جاری

W
Web Desk
27 اپریل، 2026
اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھا کر 11.5 فیصد کر دی، نئی مانیٹری پالیسی جاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کرتے ہوئے پالیسی ریٹ 10.5 فیصد سے بڑھا کر 11.5 فیصد کر دیا، وجہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ قرار۔

(کراچی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کرتے ہوئے پالیسی ریٹ 10.5 فیصد سے بڑھا کر 11.5 فیصد کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے طویل اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا، جس میں ملکی اور عالمی معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں اور سپلائی چین پر دباؤ کے باعث شرح سود میں تبدیلی ضروری سمجھی گئی۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے نے پاکستان کی معیشت پر بھی اثرات مرتب کیے ہیں، جبکہ مہنگائی کے منظرنامے میں بھی نمایاں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مطابق موجودہ حالات میں مالیاتی استحکام برقرار رکھنے اور مہنگائی کو قابو میں رکھنے کیلئے پالیسی ریٹ میں اضافہ ناگزیر تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ جائزے میں اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھا تھا، تاہم تازہ اجلاس میں اسے بڑھا کر 11.5 فیصد کر دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق شرح سود میں اضافے سے قرضوں کی لاگت بڑھ سکتی ہے، تاہم اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے دباؤ کو محدود کرنا اور معیشت میں استحکام برقرار رکھنا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 اپریل، 2026 کو 12:50 PM

آخری تدوین: 27 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھی، سیمنٹ، آئی ٹی اور آٹو سیکٹر کے لیے مثبت اشارہ
پاکستان

اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھی، سیمنٹ، آئی ٹی اور آٹو سیکٹر کے لیے مثبت اشارہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کے تحت بنیادی شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے سیمنٹ، آئی ٹی، اسٹیل اور آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ مل سکتا ہے

Web Desk15 جون، 2026
امریکا ایران امن معاہدہ: تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی، ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی
تازہ ترین

امریکا ایران امن معاہدہ: تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی، ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی

امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی

Web Desk15 جون، 2026
مریکا ایران ممکنہ معاہدہ: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 3 فیصد کمی
تازہ ترین

مریکا ایران ممکنہ معاہدہ: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 3 فیصد کمی

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈبلیو ٹی آئی 85 ڈالر جبکہ برینٹ خام تیل 83 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے

Web Desk14 جون، 2026