وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

چارسدہ میں معروف عالم دین مولانا ادریس فائرنگ سے جاں بحق، دو پولیس اہلکار زخمی

W
Web Desk
5 مئی، 2026
چارسدہ میں معروف عالم دین مولانا ادریس فائرنگ سے جاں بحق، دو پولیس اہلکار زخمی

چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایم پی اے مولانا ادریس جاں بحق، دو پولیس اہلکار زخمی، ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری۔

(چارسدہ) خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف عالم دین اور سابق ایم پی اے مولانا ادریس جاں بحق ہو گئے، جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔

دوسری جانب واقعے کے خلاف طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے شفاف تحقیقات کی جائیں۔

حکام کے مطابق علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 مئی، 2026 کو 12:51 PM

آخری تدوین: 5 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

 پی ٹی آئی واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ ؟ وفاقی وزرا
تازہ ترین

پی ٹی آئی واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ ؟ وفاقی وزرا

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی اور خیبرپختونخوا حکومت پر دہشتگردی کے معاملے میں سخت سوالات اٹھا دیے۔ وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ افغانستان سے دہشتگردوں کی تشکیلیں پاکستان آ رہی ہیں اور دہشتگرد ڈالرز کے عوض کارروائیاں کرتے ہیں

Web Desk28 ستمبر، 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ ایک ہفتے کے لیے مؤخر، خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستے کھل گئے
پاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ ایک ہفتے کے لیے مؤخر، خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستے کھل گئے

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ایک ہفتے کے لیے مؤخر ہونے کے بعد خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستے کھول دیے گئے، خیر آباد میں جی ٹی روڈ پر چار روز بعد ٹریفک بحال ہوگئی

Web Desk28 ستمبر، 2026
خیبر پختونخوا اسلام آباد پر چڑھائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر
تازہ ترین

خیبر پختونخوا اسلام آباد پر چڑھائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی قیادت سے اسلام آباد لانگ مارچ کی کال واپس لینے کی اپیل کردی

Web Desk28 ستمبر، 2026