وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی

W
Web Desk
2 اگست، 2026
امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی

امریکا نے ویزا قوانین مزید سخت کرتے ہوئے 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ کی نئی شرط عائد کر دی۔ نیا قانون 3 اگست سے نافذ ہوگا اور B-1 و B-2 ویزا درخواست گزار اس سے متاثر ہوں گے

امریکا نے امیگریشن قوانین مزید سخت کرتے ہوئے ویزا بانڈ پروگرام کو مستقل بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت مخصوص ممالک کے شہریوں کو امریکی ویزا حاصل کرنے کے لیے 20 ہزار ڈالر تک کا ضمانتی بانڈ جمع کروانا پڑ سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی پالیسی کاروباری (B-1) اور سیاحتی (B-2) ویزوں پر لاگو ہوگی، جبکہ امریکی حکام کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ ویزا جاری کرنے سے قبل درخواست گزار سے ضمانتی رقم طلب کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق 2025 میں شروع کیے گئے پائلٹ پروگرام کے مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد اس نظام کو مستقل شکل دی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویزا بانڈ پروگرام نے ویزا قوانین پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں بانڈ کی رقم 5 ہزار، 10 ہزار یا 15 ہزار ڈالر مقرر کی گئی تھی، تاہم نئے قانون کے تحت 5 ہزار ڈالر کا آپشن ختم کر دیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ بانڈ کی حد بڑھا کر 20 ہزار ڈالر کر دی گئی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق یہ نیا قانون 3 اگست کو فیڈرل رجسٹر میں باضابطہ اشاعت کے بعد نافذ العمل ہوگا۔ پروگرام میں شامل 50 ممالک میں تقریباً 30 افریقی ممالک شامل ہیں، جبکہ دیگر ممالک کے شہری بھی اس پالیسی سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ایسے افراد کی تعداد کم کرنا ہے جو ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر امریکا میں قیام کرتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں امریکا امیگریشن قوانین کو مزید سخت کر رہا ہے، جن میں بعض ویزوں پر اضافی فیسوں کا نفاذ اور درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ جیسی نئی شرائط بھی شامل ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 اگست، 2026 کو 05:05 AM

آخری تدوین: 2 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا سال کے آخر میں اسرائیل کی مالی امداد بند کر دے گا، ٹرمپ کا اعلان
تازہ ترین

امریکا سال کے آخر میں اسرائیل کی مالی امداد بند کر دے گا، ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا رواں سال کے اختتام پر اسرائیل کو مزید مالی امداد فراہم نہیں کرے گا۔ فاکس نیوز کو انٹرویو میں ٹرمپ نے نیتن یاہو کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اب امریکی مالی معاونت کی ضرورت نہیں رہی

Web Desk3 نومبر، 2026
امریکی مڈٹرم انتخابات 2026: پولنگ شروع، کانگریس کا کنٹرول اور ٹرمپ کی مقبولیت داؤ پر
امریکی وسط مدتی انتخابات

امریکی مڈٹرم انتخابات 2026: پولنگ شروع، کانگریس کا کنٹرول اور ٹرمپ کی مقبولیت داؤ پر

امریکا میں 2026 کے مڈٹرم انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہوگئی۔ ایوانِ نمائندگان کی 435، سینیٹ کی 35 نشستوں اور 36 ریاستوں میں گورنرز کا انتخاب جاری ہے۔ ڈیموکریٹس کو ایوان میں برتری کی امید، سینیٹ کا کنٹرول غیر یقینی اور ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح کے قریب۔ امریکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات پر 12 ارب ڈالر خرچ ہونے کا تخمینہ

Web Desk3 نومبر، 2026
ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
تازہ ترین

ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو معاہدے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات مثبت مرحلے میں ہیں، تاہم معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں امریکا سخت کارروائی کر سکتا ہے

Web Desk2 نومبر، 2026