وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا

W
Web Desk
13 اگست، 2026
ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا

ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا۔ محسن رضائی نے پاکستان اور ایران کو تزویراتی معاون قرار دیتے ہوئے مسلم ممالک کے اتحاد پر زور دیا، جبکہ محسن نقوی نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات گزشتہ چند ماہ میں مزید مضبوط ہوئے ہیں

ایران کے اعلیٰ عہدیدار نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دیتے ہوئے پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ اور تزویراتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مسلم ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران محسن رضائی نے کہا کہ پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے تزویراتی معاون ہیں۔ انہوں نے پاکستانی حکومت، فوج اور عوام کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اور ایرانی عوام کے درمیان محبت دنیا میں بے مثال ہے۔

ایرانی عہدیدار نے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ایران، ترکیہ، سعودی عرب، مصر اور انڈونیشیا کو مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ اسلامی دنیا کے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات گزشتہ چند ماہ کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے اور باہمی روابط کو مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 اگست، 2026 کو 03:27 AM

آخری تدوین: 13 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

ڈی ایف ڈبلیو ایئرپورٹ کے واش رومز میں مسلمانوں کے لیے وضو اسٹیشنز نصب کرنے کا منصوبہ
امریکا

ڈی ایف ڈبلیو ایئرپورٹ کے واش رومز میں مسلمانوں کے لیے وضو اسٹیشنز نصب کرنے کا منصوبہ

امریکی ریاست ٹیکساس کے ڈلاس فورٹ ورتھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسلمان مسافروں کی سہولت کے لیے واش رومز میں خصوصی وضو اسٹیشنز نصب کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے

محمد نعیم اختر13 اگست، 2026
انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر حملے کی سازش کی اسرائیلی رپورٹ جعلی ہے، ترک حکام
تازہ ترین

انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر حملے کی سازش کی اسرائیلی رپورٹ جعلی ہے، ترک حکام

ترک حکام نے انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر مبینہ ایرانی حملے سے متعلق اسرائیلی خفیہ رپورٹ کو مشکوک اور ممکنہ طور پر من گھڑت قرار دیا ہے۔ ترک حکام کے مطابق اس رپورٹ کا مقصد امریکا اور ایران کے مذاکرات کو سبوتاژ کرنا اور خطے میں کشیدگی بڑھانا ہوسکتا ہے

Web Desk13 اگست، 2026
کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی، ٹرمپ
تازہ ترین

کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی، ٹرمپ

وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی کارکردگی اور قیادت کو سراہا ہے۔ 28 سالہ لیویٹ خاندان کو مزید وقت دینے کے لیے عہدے سے الگ ہو رہی ہیں اور وہ امریکی تاریخ کی کم عمر ترین وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری ہیں

Web Desk13 اگست، 2026