وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان نے بھارت کو 3-0 سے شکست دے کر والی بال سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

W
Web Desk
1 اکتوبر، 2026
 پاکستان نے بھارت کو 3-0 سے شکست دے کر والی بال سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ایشین گیمز مینز والی بال کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 0-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ مراد خان 22 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں رہے

جاپان: ایشین گیمز کے مینز والی بال ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 0-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

جاپان میں جاری ایشین گیمز کے والی بال ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔

پاکستان نے پہلے سیٹ میں بھارت کو 25-19 سے شکست دی، جبکہ دوسرے سیٹ میں مقابلہ سخت رہا تاہم پاکستان نے 25-23 سے کامیابی حاصل کرلی۔ تیسرے سیٹ میں بھی پاکستانی ٹیم نے اپنی برتری برقرار رکھی اور بھارت کو 25-18 سے شکست دے کر میچ 0-3 سے اپنے نام کرلیا۔

پاکستان نے یہ کوارٹر فائنل ایک گھنٹہ 20 منٹ میں مکمل کیا۔ میچ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 75 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ بھارت 60 پوائنٹس تک محدود رہا۔

پاکستان کی جانب سے اسپائکس پر 50 پوائنٹس حاصل کیے گئے جبکہ بھارت نے اسپائکس کے ذریعے 33 پوائنٹس اسکور کیے۔ بلاکس کے ذریعے پاکستان نے 6 اور بھارت نے 4 پوائنٹس حاصل کیے۔

پاکستان کی کامیابی میں مراد خان نے اہم کردار ادا کیا اور 22 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں رہے۔ مراد خان نے اسپائکس کے ذریعے 21 جبکہ سروس کے ذریعے ایک پوائنٹ حاصل کیا۔

پاکستان کے دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں مصور خان نے 7، حماد نے 8 جبکہ عثمان فریاد نے 9 پوائنٹس حاصل کیے۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان نے بھارت کو کوارٹر فائنل میں شکست دے کر ایشین گیمز مینز والی بال کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 اکتوبر، 2026 کو 04:35 AM

آخری تدوین: 1 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین