وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر بھارتی بیان مسترد کر دیا

W
Web Desk
2 جولائی، 2026
پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر بھارتی بیان مسترد کر دیا

ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی کارروائی پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے کی جاتی ہیں

(اسلام آباد) ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف پاکستان کی حالیہ کارروائیوں پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد، من گھڑت اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کی گئی کارروائیاں ہدفی، متناسب اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے کی گئی ہیں۔

بیان کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد افغانستان کے صوبوں پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں کی گئیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق ان کارروائیوں میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ کارروائیوں کے دوران جماعت الاحرار اور فتنہ الخوارج کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور وہاں موجود اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پڑوسی ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانے کا بھارتی ریکارڈ عالمی برادری کے سامنے ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارت متعدد مواقع پر اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال چکا ہے۔

دفتر خارجہ نے مزید الزام عائد کیا کہ بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو دبانے کے ساتھ ساتھ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی بھی کر رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والا کردار ادا کر رہا ہے، اس لیے اس کے الزامات اور بیانات کو حقائق کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔

بیان کے اختتام پر پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی قوانین کے مطابق ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 جولائی، 2026 کو 04:17 AM

آخری تدوین: 2 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں دوبارہ طلبی، عدم پیشی پر کارروائی کا عندیہ
پاکستان

محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں دوبارہ طلبی، عدم پیشی پر کارروائی کا عندیہ

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کو سائبر کرائم انکوائری کے سلسلے میں این سی سی آئی اے لاہور نے دوسرا نوٹس جاری کردیا۔ محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ عدم پیشی کی صورت میں قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے

Web Desk30 ستمبر، 2026
سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
تازہ ترین

سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیئے گئے۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پولیس کو چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی

Web Desk30 ستمبر، 2026
لاہور میں 10 روزہ بسنت کی منظوری، 29 جنوری سے 7 فروری تک جشن
تازہ ترین

لاہور میں 10 روزہ بسنت کی منظوری، 29 جنوری سے 7 فروری تک جشن

لاہور میں 10 روزہ بسنت منانے کی منظوری دے دی گئی۔ بسنت 29 جنوری سے 7 فروری 2027 تک منائی جائے گی، جبکہ 5 فروری کو یومِ کشمیر کے باعث بسنت جشن کا ناغہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت کردی

Web Desk30 ستمبر، 2026