وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی سیریز: میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان

W
Web Desk
29 ستمبر، 2026
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی سیریز: میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان

پی سی بی نے پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی، ٹیسٹ اور ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز جبکہ پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کردیا۔

ون ڈے ٹرائی سیریز کے آفیشلز

ون ڈے ٹرائی سیریز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری جیف کرو ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ امپائرز کے پینل میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے احسن رضا اور شرفدولہ کے علاوہ آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل آفریدی اور ناصر حسین شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کے امپائر وین نائٹس بھی ٹرائی سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

ٹرائی سیریز کے فائنل میں احسن رضا اور وین نائٹس آن فیلڈ امپائرز جبکہ شرفدولہ تھرڈ امپائر ہوں گے۔ شرفدولہ اور وین نائٹس ٹرائی سیریز میں بالترتیب چار اور تین میچز میں تھرڈ امپائر کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔

ٹیسٹ سیریز کے میچ آفیشلز

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی ایمرجنگ ریفری ڈین کوسکر کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔ وہ راولپنڈی میں بطور ٹیسٹ ریفری اپنا ڈیبیو کریں گے۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل کے امپائرز روڈ ٹکر، ایڈرین ہولڈسٹاک اور الاہودین پالیکر ٹیسٹ سیریز میں آن فیلڈ امپائر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

پالیکر اور روڈ ٹکر پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میں بالترتیب تھرڈ امپائر ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھی آفیشلز مقرر

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میچ ریفریز سے تعلق رکھنے والے علی نقوی کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

راشد ریاض، ناصر حسین اور فیصل آفریدی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آن فیلڈ اور تھرڈ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، جبکہ طارق رشید تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں فورتھ امپائر ہوں گے۔

سیریز کا شیڈول

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ون ڈے ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہوگی۔

اس کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز 9 سے 21 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 ستمبر، 2026 کو 06:20 AM

آخری تدوین: 29 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں دوبارہ طلبی، عدم پیشی پر کارروائی کا عندیہ
پاکستان

محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں دوبارہ طلبی، عدم پیشی پر کارروائی کا عندیہ

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کو سائبر کرائم انکوائری کے سلسلے میں این سی سی آئی اے لاہور نے دوسرا نوٹس جاری کردیا۔ محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ عدم پیشی کی صورت میں قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے

Web Desk30 ستمبر، 2026
سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
تازہ ترین

سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیئے گئے۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پولیس کو چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی

Web Desk30 ستمبر، 2026
سفیر عاصم افتخار احمد کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے الوداعی ملاقات
صفحہ اول

سفیر عاصم افتخار احمد کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے الوداعی ملاقات

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر عاصم افتخار احمد نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے الوداعی ملاقات کی۔ انتونیو گوٹیرس نے پاکستان کے کردار اور عاصم افتخار احمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں سیکرٹری خارجہ بننے پر مبارکباد دی

Web Desk30 ستمبر، 2026