وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سندھ میں پولیو کے خلاف بڑی کامیابی، 17 ماحولیاتی نمونے منفی قرار

W
Web Desk
1 جولائی، 2026
سندھ میں پولیو کے خلاف بڑی کامیابی، 17 ماحولیاتی نمونے منفی قرار

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ کے 17 ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے منفی آئے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 29 میں سے 28 نمونے منفی رپورٹ ہوئے۔ حکومت کے مطابق انسدادِ پولیو حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں

(اسلام آباد) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ میں پولیو وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ماحولیاتی نمونوں کے نتائج میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ تجزیے کے مطابق مجموعی طور پر 29 میں سے 28 ماحولیاتی نمونے منفی آئے ہیں، جو اگست 2023 کے بعد منفی نمونوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق کراچی ڈویژن میں بھی پولیو وائرس کی گردش میں واضح کمی دیکھی گئی ہے، جہاں 12 میں سے 11 ماحولیاتی نمونے پہلی مرتبہ منفی رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ کے دیگر ڈویژنز میں پہلی بار تمام 17 ماحولیاتی نمونے منفی آئے ہیں، جو انسدادِ پولیو حکمت عملی کی کامیابی اور وائرس کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی کا ثبوت ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ قمبر اور کشمور میں طویل عرصے بعد پولیو وائرس کی گردش کا خاتمہ خوش آئند پیش رفت ہے، جبکہ بدین اور میرپورخاص میں مسلسل دوسرے ماہ بھی ماحولیاتی نمونے منفی آنا اہم کامیابی قرار دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور ہر بچے کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنا اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے اعلان کیا کہ جولائی 2026 کے دوران کراچی میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم چلائی جائے گی تاکہ وائرس کی منتقلی کو مکمل طور پر روکا جا سکے اور پولیو فری پاکستان کے ہدف کو جلد از جلد حاصل کیا جا سکے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 جولائی، 2026 کو 04:26 AM

آخری تدوین: 1 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں مودی حکومت کی شمولیت کے ’کچھ ثبوت‘ موجود ہیں، کینیڈین وزیر اعظم
تازہ ترین

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں مودی حکومت کی شمولیت کے ’کچھ ثبوت‘ موجود ہیں، کینیڈین وزیر اعظم

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے حوالے سے کچھ شواہد موجود ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں کارنی نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا، جبکہ سکھ فار جسٹس کے گرپتونت سنگھ پنوں نے بیان کو سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مؤقف کی تائید قرار دیا

محمد نعیم اختر30 ستمبر، 2026
محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں دوبارہ طلبی، عدم پیشی پر کارروائی کا عندیہ
پاکستان

محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں دوبارہ طلبی، عدم پیشی پر کارروائی کا عندیہ

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کو سائبر کرائم انکوائری کے سلسلے میں این سی سی آئی اے لاہور نے دوسرا نوٹس جاری کردیا۔ محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ عدم پیشی کی صورت میں قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے

Web Desk30 ستمبر، 2026
سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
تازہ ترین

سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیئے گئے۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پولیس کو چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی

Web Desk30 ستمبر، 2026