وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

مشتبہ شخص اسی ہوٹل میں بطور مہمان مقیم تھا جہاں تقریب جاری تھی۔

W
Web Desk
26 اپریل، 2026
مشتبہ شخص اسی ہوٹل میں بطور مہمان مقیم تھا جہاں تقریب جاری تھی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کی شناخت کول تھامس ایلن کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 31 سال بتائی جاتی ہے اور وہ کیلیفورنیا ,ٹورنز کا رہائشی ہے۔

واشنگٹن میں فائرنگ کے حالیہ واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق مشتبہ شخص اسی ہوٹل میں بطور مہمان مقیم تھا جہاں تقریب جاری تھی۔

پولیس چیف جیفری سی کارول نے بتایا کہ تفتیش کے پیش نظر مشتبہ شخص کے ہوٹل کے کمرے کو سیل کر دیا گیا ہے تاکہ شواہد محفوظ رکھے جا سکیں۔

ملزم کی شناخت کول تھامس ایلن کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 31 سال بتائی جاتی ہے اور وہ کیلیفورنیا ,ٹورنز کا رہائشی ہے۔

سکیورٹی سے متعلق سوال پر پولیس چیف نے کہا کہ فی الحال یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس واقعے کے بعد کسی اور کو خطرہ لاحق ہے، تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ یہ اقدامات خاص طور پوائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر کے بعد ہونے والی پارٹیوں اور دیگر تقریبات کے لیے کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور مزید تفصیلات سامنے آنے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 اپریل، 2026 کو 04:52 AM

آخری تدوین: 26 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

ایم او یو میں واضح کیا گیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا، ایران ڈیل کانگریس کو بھیجیں گے: ٹرمپ
امریکا

ایم او یو میں واضح کیا گیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا، ایران ڈیل کانگریس کو بھیجیں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایم او یو میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ ٹرمپ نے ایران ڈیل کا متن جاری کرنے، معاہدہ کانگریس کو بھیجنے اور جمعہ تک آبنائے ہرمز کھولنے کی امید ظاہر کی

Web Desk16 جون، 2026
ٹرمپ جمعہ سے پہلے ایران معاہدے کی ابتدائی دستاویز جاری کر سکتے ہیں، جے ڈی وینس
امریکا

ٹرمپ جمعہ سے پہلے ایران معاہدے کی ابتدائی دستاویز جاری کر سکتے ہیں، جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعہ سے پہلے ایران کے ساتھ ابتدائی امن معاہدے کی دستاویز جاری کر سکتے ہیں۔

Web Desk16 جون، 2026
امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں تباہ، عملے کے تمام 8 افراد ہلاک
امریکا

امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں تباہ، عملے کے تمام 8 افراد ہلاک

بی-52 اسٹریٹوفورٹریس امریکی فضائیہ کے اسٹریٹجک بمبار بیڑے کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔ یہ طیارہ جوہری اور روایتی دونوں اقسام کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بغیر ایندھن بھرے 8 ہزار میل سے زائد فاصلے تک پرواز کر سکتا ہے

Web Desk16 جون، 2026