وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

2026 کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، سنگاپور پہلے نمبر پر، پاکستان 100ویں نمبر پر

W
Web Desk
2 جولائی، 2026
2026 کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، سنگاپور پہلے نمبر پر، پاکستان 100ویں نمبر پر

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی 2026 کی دوسری ششماہی کی پاسپورٹ رینکنگ جاری، سنگاپور دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار، متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستان 100ویں نمبر پر موجود ہے

اسلام آباد: دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی جاری کر دی گئی ہے، جس میں ایک بار پھر ایشیائی ممالک نے نمایاں برتری حاصل کر لی ہے، جبکہ پاکستان کمزور ترین پاسپورٹس والے ممالک میں شامل رہا۔

بین الاقوامی ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی تا دسمبر 2026 کے لیے جاری کردہ Henley Passport Index کے مطابق سنگاپور مسلسل دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ سنگاپور کے شہری دنیا کے 192 ممالک میں بغیر ویزا یا ویزا آن ارائیول کی سہولت کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔

فہرست کے مطابق متحدہ عرب امارات، جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں، جہاں کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 188 ممالک میں ویزا فری یا آسان سفری رسائی رکھتے ہیں۔

تیسرے نمبر پر سویڈن رہا، جس کے شہری 187 ممالک میں ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔

چوتھے نمبر پر بیلجیئم، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، ناروے اور اسپین شامل ہیں، جن کے پاسپورٹس کے ذریعے 186 ممالک میں ویزا فری رسائی ممکن ہے۔

پانچویں نمبر پر یونان، آسٹریا، مالٹا، پرتگال اور سوئٹزر لینڈ کے پاسپورٹس رہے، جن کے حامل افراد 185 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔

امریکی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں کمی

رپورٹ کے مطابق امریکا کا پاسپورٹ اس مرتبہ 10ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، حالانکہ ماضی میں اسے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں شمار کیا جاتا تھا۔

متحدہ عرب امارات کی شاندار پیش رفت

ہینلے اینڈ پارٹنرز کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران متحدہ عرب امارات نے سب سے نمایاں ترقی کی۔ یو اے ای کے پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں 40 درجے بہتری آئی، جس کے بعد وہ دنیا کے دوسرے طاقتور ترین پاسپورٹس میں شامل ہو گیا۔

پاکستان کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل

رپورٹ کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں چوتھے نمبر پر ہے۔ مجموعی عالمی درجہ بندی میں پاکستان 100ویں نمبر پر موجود ہے، جبکہ پاکستانی شہری 30 ممالک میں ویزا فری یا آسان سفری سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

پاکستان سے نیچے صرف عراق (101)، شام (102) اور افغانستان (103) موجود ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سے اوپر یمن (99)، صومالیہ (98)، نیپال (97)، شمالی کوریا اور بنگلا دیش (96)، فلسطین اور ایران (95)، اریٹیریا (94)، جبکہ سری لنکا اور لیبیا (93) ویں نمبر پر رہے۔

ماہرین کے مطابق پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی کسی ملک کے شہریوں کو حاصل ویزا فری یا ویزا آن ارائیول رسائی کی بنیاد پر مرتب کی جاتی ہے، جو بین الاقوامی سفارتی تعلقات اور سفری آزادی کا اہم اشاریہ سمجھی جاتی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 جولائی، 2026 کو 01:55 PM

آخری تدوین: 2 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں دوبارہ طلبی، عدم پیشی پر کارروائی کا عندیہ
پاکستان

محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں دوبارہ طلبی، عدم پیشی پر کارروائی کا عندیہ

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کو سائبر کرائم انکوائری کے سلسلے میں این سی سی آئی اے لاہور نے دوسرا نوٹس جاری کردیا۔ محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ عدم پیشی کی صورت میں قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے

Web Desk30 ستمبر، 2026
سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
تازہ ترین

سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیئے گئے۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پولیس کو چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی

Web Desk30 ستمبر، 2026
لاہور میں 10 روزہ بسنت کی منظوری، 29 جنوری سے 7 فروری تک جشن
تازہ ترین

لاہور میں 10 روزہ بسنت کی منظوری، 29 جنوری سے 7 فروری تک جشن

لاہور میں 10 روزہ بسنت منانے کی منظوری دے دی گئی۔ بسنت 29 جنوری سے 7 فروری 2027 تک منائی جائے گی، جبکہ 5 فروری کو یومِ کشمیر کے باعث بسنت جشن کا ناغہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت کردی

Web Desk30 ستمبر، 2026