وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
کھیل

پی ایس ایل 11: کنگزمین نے راولپنڈیز کو شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنا لی، قلندرز باہر

W
Web Desk
26 اپریل، 2026
پی ایس ایل 11: کنگزمین نے راولپنڈیز کو شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنا لی، قلندرز باہر
international seerat conference

پی ایس ایل 11 کے اہم میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کو شکست دے کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کر لیا، جبکہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے 39ویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کو شکست دے کر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا، جبکہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرزایونٹ سے باہر ہو گئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز کی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے دیے گئے 245 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں صرف 136 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

راولپنڈیز کی جانب سے عثمان خان 66 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر نمایاں رہے، جبکہ کپتان محمد رضوان نے 26 اور سیم بلنگز نے 23 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے حنین شاہ نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عاکف جاوید نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔محمد علی اورگلین میکسویل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل راولپنڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگزمین نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔

کنگزمین کی جانب سے گلین میکسویل 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ عثمان خان نے 54، کوشال پریرا نے 50 اور حسن خان نے 16 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔

اس شاندار فتح کے ساتھ حیدرآباد کنگزمین نے پلے آف مرحلے میں جگہ بنا لی جبکہ لاہور قلندرز کا سفر اختتام کو پہنچ گیا۔


international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 اپریل، 2026 کو 02:08 PM

آخری تدوین: 26 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا
تازہ ترین

این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ آج تک انہیں نہیں بتایا گیا کہ کس آن لائن جوئے سے منسوب کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی واقعے یا اس میں اپنے کردار کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ رضوان نے کہا کہ کرکٹرز سے متعلق کرپشن کے معاملات کا متعلقہ فورم آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ہے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو معاملہ فوری طور پر اے سی یو کو بھجوایا جائے

Web Desk17 ستمبر، 2026
محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب، خط کا متن سامنے آگیا
تازہ ترین

محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب، خط کا متن سامنے آگیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کو بذریعہ کورئیر جواب ارسال کردیا۔ خط میں رضوان نے طلبی کی وجہ، موبائل فون واپس نہ کرنے اور مبینہ ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق اہم سوالات اٹھا دیے

Web Desk15 ستمبر، 2026
جیولین تھرو: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایک بار پھر میڈل جیتنے میں ناکام
تازہ ترین

جیولین تھرو: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایک بار پھر میڈل جیتنے میں ناکام

پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں پانچویں پوزیشن حاصل کرسکے۔ ارشد ندیم کی بہترین تھرو 81.49 میٹر رہی، جبکہ سری لنکا کے رومیش پاتھیراگے نے 91.09 میٹر کی تھرو کے ساتھ ٹائٹل جیت لیا۔ ارشد ندیم اب ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

Web Desk14 ستمبر، 2026