وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے

W
Web Desk
19 اگست، 2026
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے

راولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش سے نالہ لئی میں طغیانی، کٹاریاں پر پانی کی سطح 22 فٹ سے تجاوز کرگئی۔ انتظامیہ نے خطرے کے سائرن بجا کر آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد/راولپنڈی: راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں طغیانی آگئی، جس کے بعد انتظامیہ نے اطراف کی آبادیوں کو محتاط رہنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دیں۔

نالہ لئی کے کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ سے تجاوز کرگئی، جس کے بعد خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے نالہ لئی کے اطراف رہائش پذیر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد کے علاقے سیدپور میں سب سے زیادہ 66 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شدید بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، جبکہ ایف سیون، ایف ایٹ اور کھنہ ایسٹ سمیت متعدد علاقوں میں شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واسا کی ٹیمیں اور بھاری مشینری نالہ لئی سمیت نشیبی علاقوں میں موجود ہیں اور پانی کی نکاسی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ نارووال اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات ہیں۔

میٹرو بس سروس بھی متاثر

موسلادھار بارش کے باعث میٹرو بس کی چھت بھی ٹپکنے لگی، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بس کے اندر چھت سے پانی ٹپک کر نشستوں پر جمع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے جمعے تک بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب دریائے سندھ کے کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، جبکہ ملک کے دیگر دریاؤں میں پانی کی صورتحال معمول کے مطابق بتائی گئی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 اگست، 2026 کو 05:33 AM

آخری تدوین: 19 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

حکومت سے مذاکرات کی تیسری نشست کے لیے بیرسٹر گوہر متحرک
پاکستان

حکومت سے مذاکرات کی تیسری نشست کے لیے بیرسٹر گوہر متحرک

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے تیسری نشست کے انعقاد کی کوششیں تیز کردی ہیں

Web Desk4 اکتوبر، 2026
مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ میں کوئی مطالبہ غیر آئینی نہیں: سہیل آفریدی
پاکستان

مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ میں کوئی مطالبہ غیر آئینی نہیں: سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق کو بھیجے گئے پی ٹی آئی کے مذاکراتی مطالبات میں کوئی مطالبہ غیر آئینی یا غیر قانونی نہیں۔ محسن نقوی نے دعویٰ کیا کہ رات گئے جاری ڈرافٹ کا مقصد پہلے سے طے شدہ مسودے کو سبوتاژ کرنا تھا

Web Desk4 اکتوبر، 2026
کے پی حکومت نے مذاکرات میں کیے وعدوں پر عمل سے آخری مرحلے میں انکار کردیا: محسن نقوی
پاکستان

کے پی حکومت نے مذاکرات میں کیے وعدوں پر عمل سے آخری مرحلے میں انکار کردیا: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ کے پی حکومت نے مذاکرات کے دوران کیے گئے وعدوں پر آخری مرحلے میں عملدرآمد سے انکار کردیا، جن میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات، سکیورٹی پلان اور قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد شامل تھا

Web Desk4 اکتوبر، 2026