وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

سفیرِ پاکستان کی امریکی سویا بین ایکسپورٹ کونسل کے سی ای او سے اہم ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر
8 اگست، 2026
سفیرِ پاکستان کی امریکی سویا بین ایکسپورٹ کونسل کے سی ای او سے اہم ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور امریکا کے درمیان سویا بین تجارت اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اہم پیش رفت۔ سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے شکاگو میں یو ایس کنیکٹ کانفرنس کے موقع پر امریکی سویا بین ایکسپورٹ کونسل کے CEO جم سٹر سے ملاقات کی۔ پاکستان سالانہ 10 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد امریکی سویا بین درآمد کر رہا ہے۔ ملاقات میں فیڈ، پولٹری، ڈیری اور فوڈ پروسیسنگ شعبوں میں تعاون، تکنیکی معاونت اور پاک امریکا اقتصادی شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا

شکاگو: سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے شکاگو میں منعقدہ یو ایس کنیکٹ کانفرنس کے موقع پر امریکی سویا بین ایکسپورٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جم سٹر سے اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سمیت سویا بین کے شعبے میں باہمی اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سفیرِ پاکستان نے پاک امریکا بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون اور تجارت و سرمایہ کاری میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان مختصر عرصے میں امریکی سویا بین درآمد کرنے والے دنیا کے بڑے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ پاکستان سالانہ 10 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد امریکی سویا بین درآمد کر رہا ہے اور امریکی سویا بین کی عالمی برآمدی منڈی میں ایک نمایاں درآمد کنندہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سویا بین ویلیو چین میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر امریکی سویا بین ایکسپورٹ کونسل کے سی ای او جم سٹر نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون اور شراکت داری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کونسل پاکستان میں تکنیکی معاونت، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے کے مختلف پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔

ملاقات میں پاکستان کے فیڈ، پولٹری، ڈیری اور فوڈ پروسیسنگ شعبوں کی پائیدار ترقی کے لیے تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

فریقین نے پاک امریکا اقتصادی شراکت داری کے تحت سویا بین کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے اور باہمی تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 8 اگست، 2026 کو 02:26 AM

آخری تدوین: 8 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

 ایران جنگ جلد ختم ہوگی، تیل کی قیمتیں مزید کم ہوں گی: ٹرمپ
امریکا

ایران جنگ جلد ختم ہوگی، تیل کی قیمتیں مزید کم ہوں گی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جنگ جلد ختم ہونے والی ہے اور تیل کی قیمتیں پہلے سے بھی نچلی سطح پر آ جائیں گی۔ ٹرمپ کے مطابق امریکا اور ایران کے مذاکرات میں بہت اچھی پیشرفت ہو رہی ہے اور ایران زیادہ دیر تک امریکا کے سامنے نہیں ٹک سکے گا

Web Desk8 اگست، 2026
امریکی فوجی قیادت کا ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
تازہ ترین

امریکی فوجی قیادت کا ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ

امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے مبینہ طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کے راستے تلاش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق جنرل کین کو خدشہ ہے کہ جنگ کو مزید وسعت دینے کے فوجی آپشنز کے نتائج الٹے نکل سکتے ہیں اور صرف فضائی طاقت سے ایران کے خلاف جنگ جیتنا ممکن نہیں

Web Desk8 اگست، 2026
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے جنگ کے جلد خاتمے کا اظہار، امریکی دفاعی پیداوار بڑھانے کا اعلان
تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے جنگ کے جلد خاتمے کا اظہار، امریکی دفاعی پیداوار بڑھانے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران زیادہ دیر تک جنگ جاری رکھنے کی پوزیشن میں نہیں، اسی لیے انہیں تنازع کے جلد خاتمے کی امید ہے۔

Web Desk7 اگست، 2026