وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

مری میں سکول وین حادثے کا شکار، 10 بچے جھلس کر زخمی

W
Web Desk
29 ستمبر، 2026
مری میں سکول وین حادثے کا شکار، 10 بچے جھلس کر زخمی

مری کے علاقے لوئر موہڑا بڑا ہوتر کے قریب سکول وین سڑک سے نیچے جا گری اور آگ لگنے سے 10 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو سول ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا

مری: لوئر موہڑا بڑا ہوتر کے قریب سکول کے بچوں کو لے جانے والی وین حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 10 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سکول وین بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری، جس کے بعد گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی قریبی ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وین میں سوار بچوں کو بحفاظت باہر نکالا اور زخمی بچوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو حکام کے مطابق تمام زخمی بچوں کو مزید طبی امداد کے لیے سول ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیم نے وین میں لگی آگ پر قابو پا لیا، جبکہ جائے وقوعہ پر کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 ستمبر، 2026 کو 05:42 AM

آخری تدوین: 29 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں دوبارہ طلبی، عدم پیشی پر کارروائی کا عندیہ
پاکستان

محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں دوبارہ طلبی، عدم پیشی پر کارروائی کا عندیہ

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کو سائبر کرائم انکوائری کے سلسلے میں این سی سی آئی اے لاہور نے دوسرا نوٹس جاری کردیا۔ محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ عدم پیشی کی صورت میں قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے

Web Desk30 ستمبر، 2026
سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
تازہ ترین

سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیئے گئے۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پولیس کو چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی

Web Desk30 ستمبر، 2026
لاہور میں 10 روزہ بسنت کی منظوری، 29 جنوری سے 7 فروری تک جشن
تازہ ترین

لاہور میں 10 روزہ بسنت کی منظوری، 29 جنوری سے 7 فروری تک جشن

لاہور میں 10 روزہ بسنت منانے کی منظوری دے دی گئی۔ بسنت 29 جنوری سے 7 فروری 2027 تک منائی جائے گی، جبکہ 5 فروری کو یومِ کشمیر کے باعث بسنت جشن کا ناغہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت کردی

Web Desk30 ستمبر، 2026