وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

پاکستان کی ثالثی اہم، ایران جنگ غیر قانونی ہے، سینیٹر کرس وین ہولن

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر
11 جون، 2026
پاکستان کی ثالثی اہم، ایران جنگ غیر قانونی ہے، سینیٹر   کرس وین ہولن

امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وان ہولن نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ انہوں نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو بین الاقوامی قانون کے منافی قرار دیا

( واشنگٹن ) امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وین ہولن نے پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا کردار نہایت اہم اور قابلِ قدر ہے۔

معروف پاکستانی کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر مبشر چوہدری کی جانب سے فنڈ ڑیزنگ ایونٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سینیٹر کرس وین ہولن نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پاکستان جنگ کے خاتمے کے لیے فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسی جنگ تھی جسے ابتدا ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کو شروع نہیں کرنا چاہیے تھا، تاہم وہ پاکستان کی اس کوشش کو سراہتے ہیں جس کے ذریعے تنازع کے خاتمے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔

ڈیموکریٹ سینیٹر نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو بین الاقوامی قانون کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی قوانین کے تحت کسی بھی ملک کو جنگ شروع کرنے کا حق صرف اسی صورت میں حاصل ہوتا ہے جب اسے کسی فوری اور واضح خطرے کا سامنا ہو۔ ان کے مطابق ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں تھا کہ ایران امریکہ یا خطے کے دیگر ممالک کے لیے کوئی فوری خطرہ بن رہا تھا۔

کرس وین ہولن نے کہا کہ حتیٰ کہ ٹرمپ انتظامیہ نے بھی یہ دعویٰ نہیں کیا تھا کہ ایران کی جانب سے کوئی فوری حملے کا خطرہ موجود ہے۔ ان کے بقول، کسی جاری تنازع یا اختلاف کو بنیاد بنا کر جنگ چھیڑنا بین الاقوامی قانون کے مطابق جائز نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

امریکی سینیٹر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان خطے میں سفارتی کوششوں کے ذریعے کشیدگی کم کرنے اور امریکہ و ایران کے درمیان مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 11 جون، 2026 کو 05:19 PM

آخری تدوین: 11 جون، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی
امریکا

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی

امریکا نے ویزا قوانین مزید سخت کرتے ہوئے 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ کی نئی شرط عائد کر دی۔ نیا قانون 3 اگست سے نافذ ہوگا اور B-1 و B-2 ویزا درخواست گزار اس سے متاثر ہوں گے

Web Desk2 اگست، 2026
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا نے شہریوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی
امریکا

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا نے شہریوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی

امریکا نے کویت، سعودی عرب، قطر، بحرین، مصر، اردن اور متحدہ عرب امارات میں موجود اپنے شہریوں کو بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باعث انخلا پر غور کرنے یا فوری روانگی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی

Web Desk2 اگست، 2026
ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کر دیا، معاہدے کی امید ظاہر
تازہ ترین

ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کر دیا، معاہدے کی امید ظاہر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر مجوزہ حملہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اگر ایران کے ساتھ جلد معاہدہ ہو گیا تو فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی

Web Desk2 اگست، 2026