وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی استنبول میں ترک سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت

W
Web Desk
4 جولائی، 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی استنبول میں ترک سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نے استنبول میں ترک کاروباری رہنماؤں اور صنعتی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتوں کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کیے، جبکہ ترک سرمایہ کاروں نے معاشی اصلاحات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سرمایہ کاری بڑھانے کی یقین دہانی کرائی

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے شہر استنبول میں معروف ترک کاروباری گروپوں اور صنعتی تنظیموں کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے اور حکومت سرمایہ کاروں کے لیے سازگار اور کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے ترک کمپنیوں کو توانائی، کان کنی، انفراسٹرکچر، بحری امور، لاجسٹکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن، زراعت اور نجکاری سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تحت فراہم کی جانے والی ون ونڈو سہولت سے بھی ترک سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا۔

ترک کاروباری رہنماؤں نے پاکستان میں جاری اقتصادی اصلاحات اور بہتر ہوتے سرمایہ کاری کے ماحول کو سراہتے ہوئے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے مختلف اسٹریٹجک شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے اور پاکستان کے ساتھ طویل المدتی کاروباری شراکت داری کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور باہمی سرمایہ کاری کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 جولائی، 2026 کو 11:26 AM

آخری تدوین: 4 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

حکومت سے مذاکرات کی تیسری نشست کے لیے بیرسٹر گوہر متحرک
پاکستان

حکومت سے مذاکرات کی تیسری نشست کے لیے بیرسٹر گوہر متحرک

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے تیسری نشست کے انعقاد کی کوششیں تیز کردی ہیں

Web Desk4 اکتوبر، 2026
مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ میں کوئی مطالبہ غیر آئینی نہیں: سہیل آفریدی
پاکستان

مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ میں کوئی مطالبہ غیر آئینی نہیں: سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق کو بھیجے گئے پی ٹی آئی کے مذاکراتی مطالبات میں کوئی مطالبہ غیر آئینی یا غیر قانونی نہیں۔ محسن نقوی نے دعویٰ کیا کہ رات گئے جاری ڈرافٹ کا مقصد پہلے سے طے شدہ مسودے کو سبوتاژ کرنا تھا

Web Desk4 اکتوبر، 2026
کے پی حکومت نے مذاکرات میں کیے وعدوں پر عمل سے آخری مرحلے میں انکار کردیا: محسن نقوی
پاکستان

کے پی حکومت نے مذاکرات میں کیے وعدوں پر عمل سے آخری مرحلے میں انکار کردیا: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ کے پی حکومت نے مذاکرات کے دوران کیے گئے وعدوں پر آخری مرحلے میں عملدرآمد سے انکار کردیا، جن میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات، سکیورٹی پلان اور قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد شامل تھا

Web Desk4 اکتوبر، 2026