وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

وزیراعظم کی اپوزیشن کو پھر مذاکرات کی دعوت، میثاقِ جمہوریت اور میثاقِ معیشت پر اتفاقِ رائے کی اپیل

W
Web Desk
13 جون، 2026
وزیراعظم کی اپوزیشن کو پھر مذاکرات کی دعوت، میثاقِ جمہوریت اور میثاقِ معیشت پر اتفاقِ رائے کی اپیل

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی اور میثاقِ جمہوریت و معیشت پر اتفاقِ رائے کی اپیل کی۔ انہوں نے بلوچستان، این ایف سی ایوارڈ، دہشت گردی اور قومی یکجہتی پر بھی اظہارِ خیال کیا

(اسلام آباد)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور قومی استحکام کے لیے میثاقِ جمہوریت اور میثاقِ معیشت پر اتفاقِ رائے ناگزیر ہے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ تمام منتخب اراکینِ اسمبلی قابلِ احترام ہیں اور ایوان میں چاروں صوبوں کے نمائندے موجود ہیں، جن کے اپنے اپنے نظریات اور سیاسی مؤقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کئی بار اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کی جا چکی ہے اور آج بھی وہ اس مقصد کے لیے آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔

شہباز شریف نے کہا، "اپوزیشن اراکین ہمارے بھائی ہیں، ان سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں۔ آئیں مل بیٹھ کر میثاقِ جمہوریت اور میثاقِ معیشت کی طرف بڑھیں، ابھی بھی دیر نہیں ہوئی۔"

انہوں نے اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسے توجہ سے سنا ہے، تاہم اس کا تفصیلی جواب وہ مناسب وقت پر دیں گے۔

وزیراعظم نے وفاقی اکائیوں کے حقوق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کو معاشی وسائل کی منصفانہ تقسیم ان کا آئینی حق ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان ملک کا ایک خوبصورت اور اہم صوبہ ہے، جہاں غیور اور محب وطن عوام آباد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ 100 فیصد بڑھایا گیا، جس میں تمام صوبوں نے اپنا کردار ادا کیا جبکہ سب سے زیادہ حصہ پنجاب نے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے کسانوں کو اربوں روپے مالیت کے سولر پینلز فراہم کیے گئے ہیں اور حکومت ملک کے تمام صوبوں کی یکساں ترقی اور خوشحالی کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برابری اور انصاف کے بغیر نہ گھر چل سکتا ہے اور نہ ہی ریاست مضبوط ہو سکتی ہے۔

وزیراعظم نے ملک میں دہشت گردی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور دہشت گرد عناصر کو بیرونی معاونت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ دہشت گردی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اور سکیورٹی فورسز اس خطرے کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہیں۔

انہوں نے حالیہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افواجِ پاکستان کے افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیاں قوم کے لیے ناقابلِ فراموش ہیں۔ ان کے بقول، "شہدا اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کے کروڑوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچاتے ہیں، ہمیں ان کی قربانیوں کا احترام کرنا ہوگا۔"

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے، قومی یکجہتی کے فروغ اور تمام صوبوں کی مساوی ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 جون، 2026 کو 08:51 AM

آخری تدوین: 13 جون، 2026

متعلقہ مضامین

ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ پشاور، یونیورسٹی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست
تازہ ترین

ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ پشاور، یونیورسٹی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پشاور میں یونیورسٹی طلبہ اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔ نشست میں ملکی سکیورٹی، علاقائی چیلنجز، سوشل میڈیا اور پراپیگنڈا وارفیئر پر گفتگو ہوئی

Web Desk30 اکتوبر، 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خاران میں 5 ڈرونز مار گرائے گئے
پاکستان

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خاران میں 5 ڈرونز مار گرائے گئے

بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے پانچ ڈرون مار گرائے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا

Web Desk30 اکتوبر، 2026
پاکستان اور رومانیہ کے تعلقات کو تجارت اور سرمایہ کاری نئی جہت دے سکتی ہے، رومانیہ  سفیر
تازہ ترین

پاکستان اور رومانیہ کے تعلقات کو تجارت اور سرمایہ کاری نئی جہت دے سکتی ہے، رومانیہ سفیر

پاکستان میں رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین سٹوئینسکو نے کہا ہے کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں

زاہد فاروق ملک30 اکتوبر، 2026