وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سکھ فار جسٹس کا بھارتی طلبہ تحریک کے لیے 10 لاکھ ڈالر مختص کرنے کا اعلان، 16 اگست کو انڈیاناپولس میں خالصتان ریفرنڈم کی تیاریاں

W
Web Desk
22 جولائی، 2026
سکھ فار جسٹس کا بھارتی طلبہ تحریک کے لیے 10 لاکھ ڈالر مختص کرنے کا اعلان، 16 اگست کو انڈیاناپولس میں خالصتان ریفرنڈم کی تیاریاں
international seerat conference

امریکا میں قائم سکھ فار جسٹس (SFJ) کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارت میں جاری مودی مخالف طلبہ تحریک کیلئے 10 لاکھ امریکی ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا۔ بیان میں مذاکرات نہ کرنے کی شرط، 15 اگست کے احتجاج اور 16 اگست کو خالصتان ریفرنڈم کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا

( واشنگٹن ) امریکا میں قائم سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس (SFJ) کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارت میں احتجاج میں مصروف کاکروچ جنتا پارٹی کیلئے 10 لاکھ امریکی ڈالرز مختص کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم اس شرط کے ساتھ فراہم کی جائے گی کہ طلبہ اپنی احتجاجی تحریک جاری رکھیں اور بھارتی حکومت سے مذاکرات نہ کریں۔

پنوں نے مزید دعویٰ کیا کہ تنظیم 15 اگست کو بھارت کے یومِ آزادی کی تقریبات کے خلاف احتجاج کرے گی، جبکہ 16 اگست کو امریکی شہر انڈیاناپولس میں خالصتان ریفرنڈم منعقد کیا جائے گا۔

نوجوانوں کہ تنظیم کاکروچ جنتا پارٹی اس وقت مودی کیخلاف سراپا احتجاج ہے جہاں ہزاروں طلبہ و طالبات تعلیمی ڈھانچے میں اصلاحات اور ہوم منسٹر امت شاہ کے استعفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 جولائی، 2026 کو 04:33 PM

آخری تدوین: 22 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

اسلام آباد کا نیا انتظامی نقشہ وزیراعظم کو پیش، 27 رکنی اسمبلی اور چیف ایگزیکٹو کی تجویز
پاکستان

اسلام آباد کا نیا انتظامی نقشہ وزیراعظم کو پیش، 27 رکنی اسمبلی اور چیف ایگزیکٹو کی تجویز

اسلام آباد کے نئے انتظامی ماڈل کا مجوزہ ڈرافٹ وزیراعظم کو پیش کردیا گیا۔ تجاویز میں 27 رکنی اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اسمبلی، منتخب چیف ایگزیکٹو، 27 انتظامی محکموں کے قیام اور سی ڈی اے کے اختیارات اسلام آباد حکومت کو منتقل کرنے کی سفارش شامل ہے۔ نئے نظام میں صحت، تعلیم، ماحولیات اور شہری سہولیات سمیت اہم شعبے مقامی حکومت کے دائرہ اختیار میں دینے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے

Web Desk6 ستمبر، 2026
جنگ کے اصول تبدیل، ایران کی امریکا کو سخت وارننگ، حملے کا جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا
تازہ ترین

جنگ کے اصول تبدیل، ایران کی امریکا کو سخت وارننگ، حملے کا جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا

ایران نے امریکا کو سخت وارننگ دے دی۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ جنگ کے اصول تبدیل ہوچکے ہیں اور ایران کی سکیورٹی یا اثاثوں کے خلاف کسی بھی کارروائی کا جواب پہلے سے زیادہ تیز، شدید اور تکلیف دہ ہوگا۔ قالیباف نے کہا کہ امریکی حکام کو بدلتے ہوئے حالات اور کھیل کے نئے اصول سمجھ لینا چاہیے، جبکہ متناسب جوابی کارروائیوں کا دور ختم ہوچکا ہے

Web Desk6 ستمبر، 2026
9 مئی کیس: 2023 سے روپوش سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار
تازہ ترین

9 مئی کیس: 2023 سے روپوش سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار

9 مئی کیس میں بڑی پیش رفت، سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر گرفتار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو لاہور کے آر اے بازار کے قریب ایک دوست کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ حماد اظہر 9 مئی کے 50 سے زائد مقدمات میں نامزد ہیں اور عدالت نے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے

Web Desk6 ستمبر، 2026