وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

بالٹی مور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد، عقیدت مندوں کی بھرپور شرکت

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر12 ستمبر، 2026
بالٹی مور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد، عقیدت مندوں کی بھرپور شرکت
international seerat conference

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں اور خواتین نے شرکت کی۔ مقررین نے اطاعتِ الٰہی، اتباعِ رسول ﷺ، اتحادِ امت اور نوجوان نسل کو سیرتِ نبوی ﷺ سے روشناس کرانے پر زور دیا۔ محفل کے اختتام پر غزہ و فلسطین، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں

بالٹی مور، میری لینڈ: امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور اور ایمان افروز انعقاد کیا گیا، جس میں کمیونٹی کے افراد، عقیدت مندوں اور خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

محفل کے خصوصی مہمان گدی نشین سخی سلطان حق باہو، جناب ریاض الحسن قادری سہروردی رحمۃ اللہ علیہ کے جانشین حضرت زنیر سہروردی قادری تھے۔

محفل کے دوران نعت خوانوں نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے، جبکہ شرکاء نے انتہائی محبت و عقیدت کے ساتھ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سنی۔ محفل کا ماحول درود و سلام اور ذکرِ مصطفیٰ ﷺ سے معطر رہا۔

مقررین نے وائسز آف امریکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی کا اصل راز اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور رسولِ اکرم ﷺ کی اتباع میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو نبی کریم ﷺ کی تعلیمات اور سنتِ مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو اسلامی اقدار کے مطابق ڈھالنا چاہیے۔

مقررین نے موجودہ دور میں اتحاد، محبت، بھائی چارے اور اخوت کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو بالخصوص سیرتِ طیبہ ﷺ سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

محفل میں بالٹی مور اور گردونواح سے بڑی تعداد میں افراد شریک ہوئے، جبکہ خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے محفلِ میلاد کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں ایسی مذہبی محافل نئی نسل کو اسلامی تعلیمات اور اپنی مذہبی و ثقافتی اقدار سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

محفل کے اختتام پر دنیا بھر کے مسلمانوں، بالخصوص غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، امن و سلامتی، خوشحالی اور دنیا بھر میں امن کے قیام کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں۔

محفل کا اختتام درود و سلام اور اجتماعی دعا کے ساتھ ہوا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 12 ستمبر، 2026 کو 07:38 AM

آخری تدوین: 12 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

 ایران کے جوہری ہتھیار اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، ٹرمپ
امریکا

ایران کے جوہری ہتھیار اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ضروری ہے، جنگ جلد ختم ہونے اور تیل کی قیمتیں گرنے کی بھی پیش گوئی کی

Web Desk13 ستمبر، 2026
واشنگٹن: سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد
تازہ ترین

واشنگٹن: سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد

واشنگٹن ڈی سی میں سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں نعتیہ کلام، درود و سلام اور سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالی گئی جبکہ پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور بقا کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

محمد نعیم اختر12 ستمبر، 2026
 ایران کے خلاف جنگ کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں، دوبارہ موقع ملا تو حملہ کروں گا: ٹرمپ
تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں، دوبارہ موقع ملا تو حملہ کروں گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر انہیں کوئی پچھتاوا نہیں اور دوبارہ موقع ملا تو وہ ایران پر حملے کا ہی فیصلہ کریں گے۔ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا

Web Desk11 ستمبر، 2026