وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

آزاد کشمیر: سردار تنویر الیاس نے پیپلز پارٹی سے استعفیٰ دے دیا، ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات

W
Web Desk
1 جولائی، 2026
آزاد کشمیر: سردار تنویر الیاس نے پیپلز پارٹی سے استعفیٰ دے دیا، ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کے باعث انہوں نے بلاول بھٹو کو استعفیٰ ارسال کیا، جبکہ آئندہ سیاسی لائحۂ عمل کا اعلان جلد متوقع ہے

(مظفرآباد) آزاد جموں و کشمیر کی سیاست میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ارسال کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے طریقۂ کار پر شدید تحفظات رکھتے تھے۔

اطلاعات کے مطابق سردار تنویر الیاس کو وسطی باغ کے حلقے سے پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا، جس پر انہوں نے اپنی ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اس معاملے پر پارٹی قیادت کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا تھا، تاہم معاملہ حل نہ ہونے پر انہوں نے پارٹی رکنیت چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس اس وقت اپنے قریبی سیاسی ساتھیوں سے مشاورت کر رہے ہیں اور امکان ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے مستقبل کے سیاسی لائحۂ عمل کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے ذرائع کا مؤقف ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران دیرینہ اور وفادار کارکنوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ حالیہ عرصے میں پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں کو پرانے کارکنوں پر فوقیت نہیں دی جائے گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق تمام انتخابی ٹکٹ میرٹ کی بنیاد پر جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ ٹکٹوں سے محروم رہنے والے کارکنوں اور رہنماؤں کے تحفظات دور کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

ادھر پارٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پارٹی پالیسی سے متعلق عوامی بیانات دینے پر سردار تنویر الیاس کو شوکاز نوٹس جاری کیے جانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

سردار تنویر الیاس کے استعفے کو آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ سیاسی حلقوں کی نظریں اب ان کے آئندہ فیصلے اور ممکنہ سیاسی اتحاد پر مرکوز ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 جولائی، 2026 کو 03:13 PM

آخری تدوین: 1 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں دوبارہ طلبی، عدم پیشی پر کارروائی کا عندیہ
پاکستان

محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں دوبارہ طلبی، عدم پیشی پر کارروائی کا عندیہ

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کو سائبر کرائم انکوائری کے سلسلے میں این سی سی آئی اے لاہور نے دوسرا نوٹس جاری کردیا۔ محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ عدم پیشی کی صورت میں قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے

Web Desk30 ستمبر، 2026
سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
تازہ ترین

سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیئے گئے۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پولیس کو چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی

Web Desk30 ستمبر، 2026
لاہور میں 10 روزہ بسنت کی منظوری، 29 جنوری سے 7 فروری تک جشن
تازہ ترین

لاہور میں 10 روزہ بسنت کی منظوری، 29 جنوری سے 7 فروری تک جشن

لاہور میں 10 روزہ بسنت منانے کی منظوری دے دی گئی۔ بسنت 29 جنوری سے 7 فروری 2027 تک منائی جائے گی، جبکہ 5 فروری کو یومِ کشمیر کے باعث بسنت جشن کا ناغہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت کردی

Web Desk30 ستمبر، 2026