وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

کراچی میں رینجرز کیمپ پر دہشت گرد حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 3 جوان شہید، ایک زخمی گرفتار

W
Web Desk
28 جون، 2026
کراچی میں رینجرز کیمپ پر دہشت گرد حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 3 جوان شہید، ایک زخمی گرفتار

کراچی میں پاکستان رینجرز کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید اور 3 زخمی ہوئے

(کراچی) پاکستان رینجرز کے ایک کیمپ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آور کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے تعلق رکھتے تھے اور مرکزی دروازے پر دھماکا کرکے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم رینجرز کے جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان کے عزائم ناکام بنا دیے۔

بیان کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت افغانستان کے شہری کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

فائرنگ کے تبادلے میں مادرِ وطن کے تین بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ تین دیگر جوان زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ حملے اور جوانوں کی شہادت کے ذمہ دار عناصر کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے شہید جوانوں کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی یہ عظیم قربانیاں قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 جون، 2026 کو 06:01 AM

آخری تدوین: 28 جون، 2026

متعلقہ مضامین

عمران خان کی دو بہنیں نورین نیازی، عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا
پاکستان

عمران خان کی دو بہنیں نورین نیازی، عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دو بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان تقریباً 50 روز کی نظربندی کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوگئیں۔ جیل حکام کے مطابق علیمہ خان تاحال قید ہیں اور ان کی رہائی کے احکامات موصول نہیں ہوئے

Web Desk12 نومبر، 2026
خیبر میں پولیس کی کارروائی، اہم دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ ہلاک
تازہ ترین

خیبر میں پولیس کی کارروائی، اہم دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ ہلاک

ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں پولیس کارروائی کے دوران اہم دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ ہلاک ہوگیا۔ ڈی پی او کے مطابق وہ متعدد بم دھماکوں اور پولیس چیک پوسٹوں پر حملوں میں مطلوب تھا

Web Desk12 نومبر، 2026
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم: عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
تازہ ترین

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم: عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 میں 50 سے زائد ممالک کے 5 ہزار مندوبین شریک، مریم نواز، مراد علی شاہ اور سرفراز بگٹی سمیت صوبائی رہنماؤں نے معدنی ذخائر میں عالمی سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

Web Desk12 نومبر، 2026