وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران کے پاس فیصلہ کرنے کیلئے وقت کم رہ گیا، ٹرمپ کا ایک بار پھر سخت انتباہ

W
Web Desk
18 مئی، 2026
ایران کے پاس فیصلہ کرنے کیلئے وقت کم رہ گیا، ٹرمپ کا ایک بار پھر سخت انتباہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے پاس فیصلہ کرنے کیلئے وقت بہت کم رہ گیا ہے۔ ٹرمپ نے معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں سنگین حالات سے خبردار کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے پاس فیصلہ کرنے کیلئے وقت بہت کم رہ گیا ہے اور اگر جلد معاہدہ نہ کیا گیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کیلئے بہتر یہی ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ معاہدہ کرلے کیونکہ اسی میں اس کا فائدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو بہت بُرے وقت سے گزرنا پڑے گا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا ایران کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کیے ہوئے ہے اور تہران کو جلد فیصلہ کرنا ہوگا۔

اس سے قبل بھی ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک مبہم لیکن دھمکی آمیز پیغام جاری کیا تھا۔ انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں "طوفان سے پہلے کی خاموشی" تحریر تھا۔

شیئر کی گئی تصویر میں ٹرمپ کو ایک امریکی فوجی افسر کے ہمراہ بحری جہاز پر سوار دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پس منظر میں ایرانی پرچم والی ایک فوجی کشتی بھی موجود تھی، جسے مبصرین نے ایران کیلئے سخت سفارتی اشارہ قرار دیا ہے۔

عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے کی صورتحال کو مزید حساس بنا سکتی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 مئی، 2026 کو 03:32 AM

آخری تدوین: 18 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت
امریکا

امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت

آرچ بشپ ٹموتھی بروگلیو نے امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے سزائے موت کی براہ راست نشریات کے مجوزہ منصوبے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی رہائش گاہ پر تلاشی
امریکا

امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی رہائش گاہ پر تلاشی

امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی واشنگٹن ڈی سی میں واقع رہائش گاہ پر تلاشی کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کا تعلق امیگریشن دستاویزات سے ہے، تاہم حکام نے تفصیلات جاری نہیں کیں اور کسی جرم کے ثابت ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی

محمد نعیم اختر13 اکتوبر، 2026
ٹرمپ نے ایران کی روس اور چین سے مدد لینے کی خبروں کو مسترد کر دیا
امریکا

ٹرمپ نے ایران کی روس اور چین سے مدد لینے کی خبروں کو مسترد کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے بڑے پیمانے پر مدد فراہم کیے جانے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ماسکو یا بیجنگ نے تہران کی مدد کی تو انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے

Web Desk13 اکتوبر، 2026