وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

گریٹ ہال آف دی پیپل میں ٹرمپ کا شاندار استقبال، شی جن پنگ سے اہم ملاقات

W
Web Desk
14 مئی، 2026
گریٹ ہال آف دی پیپل میں ٹرمپ کا شاندار استقبال، شی جن پنگ سے اہم ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گریٹ ہال آف دی پیپل آمد پر چینی صدر شی جن پنگ نے پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران جنگ، آبنائے ہرمز، ٹیرف تنازع اور عالمی معیشت سمیت اہم امور پر گفتگو متوقع ہے۔

(بیجنگ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے اہم ملاقات کیلئے گریٹ ہال آف دی پیپل پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار اور والہانہ استقبال کیا گیا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر کا خیر مقدم کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور اس موقع پر دونوں ممالک کے وفود کا تعارف بھی کروایا گیا۔ امریکی صدر ٹرمپ کو چینی افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ملاقات میں ایران جنگ، آبنائے ہرمز کی صورتحال، عالمی معیشت، توانائی بحران اور جاری ٹیرف تنازع سمیت اہم عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ٹیرف جنگ اور توانائی بحران کے بعد دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی بڑی ملاقات قرار دی جا رہی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ چین کو آبنائے ہرمز دوبارہ کھلوانے کیلئے ایران پر دباؤ ڈالنے میں زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ عالمی تجارتی سرگرمیاں اور تیل کی ترسیل معمول پر آ سکے۔

دوسری جانب سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر بیجنگ اس بحران کے حل میں واشنگٹن کی مدد کرتا ہے تو اس کے بدلے چین امریکہ سے مختلف سفارتی اور اقتصادی رعایتیں طلب کر سکتا ہے، جن میں تائیوان سے متعلق معاملات بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس ملاقات کے نتائج نہ صرف خطے بلکہ عالمی سیاست اور معیشت پر بھی گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 مئی، 2026 کو 02:56 AM

آخری تدوین: 14 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی
امریکا

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی

امریکا نے ویزا قوانین مزید سخت کرتے ہوئے 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ کی نئی شرط عائد کر دی۔ نیا قانون 3 اگست سے نافذ ہوگا اور B-1 و B-2 ویزا درخواست گزار اس سے متاثر ہوں گے

Web Desk2 اگست، 2026
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا نے شہریوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی
امریکا

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا نے شہریوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی

امریکا نے کویت، سعودی عرب، قطر، بحرین، مصر، اردن اور متحدہ عرب امارات میں موجود اپنے شہریوں کو بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باعث انخلا پر غور کرنے یا فوری روانگی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی

Web Desk2 اگست، 2026
ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کر دیا، معاہدے کی امید ظاہر
تازہ ترین

ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کر دیا، معاہدے کی امید ظاہر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر مجوزہ حملہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اگر ایران کے ساتھ جلد معاہدہ ہو گیا تو فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی

Web Desk2 اگست، 2026