چین بہت خوش ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کو مستقل کھلوانے جا رہا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز مستقل کھلی رہے گی، چین خوش ہے اور ایران کو ہتھیار نہ دینے پر رضامند ہو گیا، ایران کے خلاف سخت انتباہ بھی جاری۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو مستقل بنیادوں پر کھولا جا رہا ہے جس پر چین بہت خوش ہے۔
اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ وہ صرف امریکا نہیں بلکہ چین اور پوری دنیا کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب آبنائے ہرمز دوبارہ بند نہیں ہوگی۔
چین ایران کو ہتھیار فراہم نہ کرنے پر رضامند
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین اس بات پر رضامند ہوگیا ہے کہ وہ ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کرے گا۔ ان کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
چین کے دورے کا اعلان
امریکی صدر نے کہا کہ وہ آئندہ چند ہفتوں میں چین کا دورہ کریں گے اور شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر اور وہ مل کر "اسمارٹ طریقے سے" بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔
ایران کے خلاف سخت بیان
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی فوج لڑائی میں انتہائی مضبوط ہے اور اگر لڑائی کی نوبت آئی تو امریکا خود کو کسی بھی ملک سے بہتر ثابت کرے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایک گھنٹے میں ایران کے تمام پلانٹس اور پلوں کو تباہ کر سکتا ہے۔
امریکی صدر کے ان بیانات کے بعد خطے میں کشیدگی اور سفارتی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 15 اپریل، 2026 کو 02:38 PM
آخری تدوین: 15 اپریل، 2026



