وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ کا ایران کے خلاف تاریخ کی سخت ترین اقتصادی کارروائی کا اعلان

W
Web Desk
20 اگست، 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف تاریخ کی سخت ترین اقتصادی کارروائی کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر اقتصادی جنگ اور عالمی تنہائی کی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا، ایران کو مالی یا تجارتی سہولت دینے والوں کو بھی کارروائی کی دھمکی دے دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف تاریخ کی سخت ترین اقتصادی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تہران کو مالی یا تجارتی سہولت فراہم کرنے والے ممالک اور اداروں کو بھی سخت امریکی معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کو معاہدے کے لیے ان سے زیادہ بڑا موقع کسی اور نے نہیں دیا، تاہم تہران نے یہ موقع قبول نہیں کیا۔ ان کے بقول امریکا اب ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر اقتصادی جنگ شروع کر رہا ہے، جس کا مقصد ایران کو عالمی سطح پر مزید تنہا کرنا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی بحریہ ختم ہوچکی، فضائیہ کو شدید نقصان پہنچا ہے، فوجی فیکٹریاں ملبے میں تبدیل ہوچکی ہیں جبکہ ایرانی کرنسی کی قدر بھی انتہائی کم ہوچکی ہے۔

امریکی صدر نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک یا ادارہ ایران کو مالی یا تجارتی مدد فراہم کرے گا، اسے بھی امریکی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے تیل کی مبینہ اسمگلنگ، مالیاتی تبادلے، سواپ لائنز، نقد رقوم کی منتقلی، ایکسچینج ہاؤسز، بحری جہازوں کی رجسٹریشن اور فرنٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائی پر زور دیا۔

ٹرمپ نے مجوزہ اقدامات کو ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ قرار دیتے ہوئے امریکی اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ ایران کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کے لیے واشنگٹن کا ساتھ دیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد ایران کی طاقت کے استعمال اور دہشت گردی کی مبینہ معاونت کی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 اگست، 2026 کو 02:35 AM

آخری تدوین: 20 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کا اعادہ
امریکا

پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کا اعادہ

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے غزہ میں شہریوں کے تحفظ، بلا رکاوٹ انسانی امداد اور عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہی اصول جموں و کشمیر کے عوام پر بھی لاگو ہوتا ہے

Web Desk3 اکتوبر، 2026
جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا: پاکستان
امریکا

جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا: پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری سرفراز احمد نے بھارتی نمائندے کے بیان پر حقِ جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا

Web Desk3 اکتوبر، 2026
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: ٹرمپ کا دعویٰ
امریکا

یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل کے ذخائر جاری کرنے پر تیار ہوگئے ہیں اور یورپ سے ڈیزل کی فراہمی فوری شروع ہوگی۔ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ 8.4 ارب ڈالر کے آئل ریکوری منصوبے کا بھی ذکر کیا، جبکہ ایران کے تنازع کے باعث عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے

Web Desk3 اکتوبر، 2026